جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مغربی بنگال میونسپلٹی بھرتی گھپلہ: وزیر سجیت بوس سے منسلک 11 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) مغربی بنگال میں مبینہ میونسپلٹی بھرتی گھپلے کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز ریاست بھر میں 11 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ۔
یہ کارروائی ریاست کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے وزیر اور ترنمول کانگریس کے رکنِ اسمبلی سجیت بوس سے منسلک مقامات سمیت کئی جگہوں پر جاری ہے ۔
ای ڈی کے ذرائع کے مطابق تلاشی مہم کولکاتہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں چلائی جا رہی ہے ۔ جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں، ان میں سجیت بوس کا سرکاری و نجی دفتر، ان سے وابستہ کمپنیوں کے دفاتر اور قریبی ساتھیوں کے گھروں شامل ہیں۔
یہ معاملہ اُس میونسپلٹی بھرتی گھپلے سے متعلق ہے جس کی تحقیقات سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔ کولکاتہ ہائی کورٹ کے حکم پر درج اس ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ریاست میں بھرتی گھپلہ صرف اساتذہ کی تقرریوں تک محدود نہیں بلکہ مختلف بلدیاتی اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں تک پھیلا ہوا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ای ڈی نے اسی معاملے میں وزیر سجیت بوس اور ریاست کے خوراک اور سپلائی کے وزیر رتن گھوش کے رہائشی مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔
ای ڈی حکام نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کچھ مالیاتی دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کیے گئے ہیں، جن کی جانچ جاری ہے ۔ مرکزی ایجنسی کو شبہ ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے بدلے بڑی رقم کا لین دین ہوا تھا۔
ای ڈی کے مطابق یہ کارروائی کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت کی جا رہی ہے ۔ ایجنسی آئندہ دنوں میں متعلقہ حکام اور سیاسی رہنماؤں سے پوچھ تاچھ بھی کر سکتی ہے ۔
مغربی بنگال میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران بھرتی گھپلوں کے معاملے میں مرکزی ایجنسیوں نے ریاستی حکومت کے وزیروں اور افسران کے خلاف کئی سخت کارروائیاں کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھجوری چوک کے قریب نوجوان کا قتل

Next Post

غیر ملکی سیاحوں کو لے کر کاشی پہنچی مہاراجہ ایکسپریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
غیر ملکی سیاحوں کو لے کر کاشی پہنچی مہاراجہ ایکسپریس

غیر ملکی سیاحوں کو لے کر کاشی پہنچی مہاراجہ ایکسپریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.