جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘

جموں کشمیر میں قیامِ امن نے بے مثال ترقی کو ممکن بنایا ہے اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کھیل
A A
’دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

’جے کے پولیس نے صنعتی ترقی اور امن و استحکام کو یقینی بنایا ہے‘ سماجی و معاشی ترقی کی ایک اہم قوت بھی ہے‘

سرینگر/۱۰؍اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر پولیس صرف دہشت گردی کے خلاف لڑنے، قانون و نظم برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کا کام نہیں کر رہی، بلکہ یہ سماجی و معاشی ترقی کی ایک اہم ایجنٹ کے طور پر بھی کام کر رہی ہے۔
سنہا نے کہا کہ پولیس فورس نے امن اور ایک مستحکم سماج کو یقینی بنایا ہے جس نے صنعتی ترقی اور مجموعی پیش رفت کو ممکن بنایا۔
لیفٹیننٹ گورنر آل انڈیا پولیس جودو کلسٹر (مرد و خواتین)۲۰۲۵ کی۱۰ویں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ایل جی سنہا نے کہا’’جموں و کشمیر میں دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ امن نے ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئی ہے۔ ملک بھر میں سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور تیز رفتار اقتصادی ترقی نے بھارت کو خوشحالی کے نئے دور میں داخل کیا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دہشت گردی کے معاون نظام کو ختم کیا اور سرحد پار دراندازی کو ناکام بنایا۔ انہوں نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں اور داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے شہریوں کے لیے خوف سے آزاد ماحول پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اپنے خطاب میں ایل جی نے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد، بھائی چارے، ہمت، کردار سازی، امن، مساوات اور دوستی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔سنہا نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ رحم دلی، حوصلہ اور خدمتِ وطن کا جذبہ اپنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک کی خدمت کے لیے وقف کریں۔
ان کاکہنا تھا’’کھیل ایک عالمی زبان ہے جو اتحاد، شمولیت اور باہمی احترام کو فروغ دیتی ہے۔ آل انڈیا پولیس جودو کلسٹر جیسے کھیلوں کے مقابلے ‘وحدت میں کثرت’ کے جذبے کا جشن منانے اور بھارت کی ثقافتی و سماجی وراثت کو اجاگر کرنے کا شاندار پلیٹ فارم ہیں‘‘۔
اس چیمپئن شپ میں ۲۰۰۰ سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں جودو، ووشو، پنچک سلات، تائیکوانڈو اور کراٹے کے مقابلے شامل ہیں۔ اس ایونٹ کی میزبانی جموں و کشمیر پولیس کر رہی ہے۔
تقریب میں ڈی جی پی نالِن پربھات، اسپیشل ڈی جی کوآرڈینیشن ایس جے ایم گلانی، اے ڈی جی پی آرمڈ آنند جین، پولیس و سول انتظامیہ کے سینئر افسران، مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندے، معروف کھلاڑی اور بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو دہلی میں وفاقی وزیر داخلہ ‘امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس‘ جس میں ایل جی سنہا نے بھی شرکت کی ‘میں جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
اجلا س کے دوران وزیر داخلہ نے کہا’’سیکورٹی اداروں کی پْرعزم کوششوں کی بدولت، وہ دہشت گرد نیٹ ورک جو قوم کے دشمنوں نے جموں و کشمیر میں پنپایا تھا، تقریباً مکمل طور پر کمزور ہو چکا ہے‘‘۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو خطے میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مکمل آزادی عمل حاصل رہے گی۔
شاہ نے تمام سیکورٹی اداروں کے اہم کردار پر زور دیا کہ وہ ہم آہنگ اور چوکس رہ کر جموں و کشمیر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ، سیکورٹی فورسز کو مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے تاکہ دہشت گرد برفباری کا فائدہ اٹھا کر سرحد پار سے داخل نہ ہو سکیں۔
وزیر داخلہ نے۲۲؍ اپریل کو پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد یو ٹی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی، جس میں۲۶ شہری ہلاک ہوئے تھے، جن میں ۲۵ سیاح اور ایک مقامی شامل تھا۔
شاہ نے کہا’’یو ٹی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات نے جموں و کشمیر میں مجموعی سلامتی کے منظرنامے کو مضبوط کرنے میں مدد کی ہے۔(ڈی آئی پی آر)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ابھی فیصلہ نہیں کیا ہم کس نشست پر الیکشن لڑیں گے:کانگریس

Next Post

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ کو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
Next Post

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ کو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.