جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’این سی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے ‘

دوہرے نظام کے مسئلے کو صرف اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اچھالا جا رہا ہے:بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in تازہ تریں
A A
’این سی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۹؍اکتوبر
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں کشمیر انچارج ترن چُگ نے نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار کے پہلے سال مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرے ۔
چگ نے الزام عائد کیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت عوامی وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور دوہرے نظام کے مسئلے کو صرف اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اچھالا جا رہا ہے ۔
بی جے پی لیڈرنے جمعرات کو جموں میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پارٹی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے گزارش ہے کہ وہ عوام کو اپنی حکومت کی رپورٹ دکھائیں، جس کا پہلا سال اگلے ہفتے مکمل ہو رہا ہے ۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اُن سے جو وعدے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے تھے ، ان میں سے کتنے پورے ہوئے ۔
چگ نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کی کابینہ کی جانب سے عوامی مفاد میں لیے گئے۹۵فیصد فیصلوں کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے فوراً منظوری دی، اور ایسا کوئی بھی فیصلہ زیر التوا نہیں رکھا گیا جو عوامی فلاح کے حق میں ہو۔
سنہا نے کہا’’یہ حکومت صرف اقتدار کا مزہ لوٹنے میں مصروف ہے ، عوامی فلاح یا ترقی کی فکر نہیں کر رہی۔ یہاں تک کہ اپریل ۲۲کے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحت بری طرح متاثر ہوئی، لیکن حکومت نے اس شعبے کی بحالی کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں جماعتیں غیر ضروری تنازعات پیدا کر کے عوام کو اصل مسائل سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا’’عمر عبداللہ دراصل ایک ایسی حکومت چلا رہے ہیں جو عوام سے کیے گئے وعدوں کو بھول چکی ہے ۔ پانچ سالہ مدت میں سے بیس فیصد وقت گزر چکا ہے ، لیکن عوامی توقعات پر کوئی پیش رفت نہیں دیکھی گئی‘‘۔
چگ نے مزید کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور چار راجیہ سبھا نشستوں کے انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔ (یو این آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قانون ساز اسمبلی کا۹روزہ اجلاس۲۳؍اکتوبر سے شروع ہوگا

Next Post

پی ڈی پی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:صادق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’این سی راجیہ سبھا کی تین نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے‘

پی ڈی پی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:صادق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.