جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

سرینگر ‘ جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۷؍اکتوبر
شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں سیزن میں شبانہ درجہ حرارت پہلی بار نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے اور اب تک کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے ۔
کشمیر کو مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والے زوجیلا پاس پر کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور اس طرح رواں سیزن میں پہلی بار درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گذشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران۴ء۳۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وسطی کشمیر میں واقع ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
پہلگام میں گذشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران۶ء۵۲ملی میٹر بارش اور۳سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
سری نگر میں گذشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران۹ء۲۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران۷ء۲۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ۴ء۷۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق جموں وکشمیر میں ۷؍اکتوبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند مقامات پر جن میں کشتواڑ‘ڈوڈہ‘اننت ناگ، رام بن، اودھم پور، اور کٹھوعہ اضلاع کے کچھ حصے شامل ہیں، میں دوپہر تک ہلکی بارشیں جاری رہ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر ہلکی بارش کے امکان کے علاوہ۲۰؍اکتوبر تک جموں و کشمیر میں موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اس دوران وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے وجہ سے ٹریفک کی نقل و حم معطل کر دی گئی ہے ۔
ادھر وادی کو جموں صوبے کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ سے جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے ۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک وہ ان سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ٹریفک حکام نے منگل کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، پتھر اورمٹی کے تودے گر آئے ہیں جس کی وجہ سے اس پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مغل روڈ، لیہہ ، سرینگر شاہراہ اور سنتھن روڈ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند ہے ۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک وہ ان سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور ان سڑکوں کی تازی جانکاری حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور جموں، سری نگر اور رام بن کے ٹریفک یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کے تاجر سے۴ء۴کروڑ روپے اینٹھنے والے تین افراد گجرات سے گرفتار

Next Post

پیپر ماشی کی مصنوعات اب شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی استعمال ہورہی ہیں ’

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
پیپر ماشی کی مصنوعات اب شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی استعمال ہورہی ہیں ’

پیپر ماشی کی مصنوعات اب شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی استعمال ہورہی ہیں ’

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.