جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پیپر ماشی کی مصنوعات اب شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی استعمال ہورہی ہیں ’

لوگ اب باراتیوں اور دولہے کے تحفوں کے لیے پیپر ماشی کے خصوصی ڈبے اور مومنٹو خرید رہے ہیں‘اس فن کو اب نئی جہت مل گئی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in تازہ تریں, کاروبار
A A
پیپر ماشی کی مصنوعات اب شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی استعمال ہورہی ہیں ’
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۷؍ اکتوبر
وادی کشمیر کی صدیوں پر محیط پیپر ماشی کی صنعت، شدید چیلنجوں کے باوجود، نہ صرف اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہے بلکہ آج بھی سینکڑوں خاندانوں کی روزی روٹی کا ایک باوقار وسیلہ بنی ہوئی ہے۔
حالیہ برسوں میں اس قدیم فن میں نئی جان اْس وقت آئی جب شادی بیاہ کی تقریبات میں پیپر ماشی سے بنے خوبصورت ڈبوں، مومنٹو اور تزئینی اشیاء کے استعمال کا رواج بڑھنے لگا۔
شہرِ خاص کے زڈی بل علاقے سے تعلق رکھنے والے ماہر کاریگر حاجی محمد اختر میر نے یو این آئی سے گفتگو میں بتایا’’ان دنوں کشمیر میں شادیوں کا موسم عروج پر ہے۔ لوگ باراتیوں اور دولہے کے تحفوں کے لیے پیپر ماشی کے خصوصی ڈبے اور مومنٹو خرید رہے ہیں‘‘۔
میر کے مطابق اگرچہ اس فن کو ایک نئی جہت ملی ہے، مگر موجودہ معاشی حالات نے کاریگروں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا’’پہلگام حملے کے بعد وادی کے ہینڈی کرافٹ سیکٹر سے وابستہ ہزاروں افراد بری طرح متاثر ہوئے۔ سیاح ہی ہماری مصنوعات کے اصل خریدار ہیں، اور جب سیاحت رک جاتی ہے تو ہمارا کام بھی ٹھپ ہو جاتا ہے‘‘۔
ان کے بقول’’سرینگر میں تقریباً دس ہزار افراد براہِ راست پیپر ماشی سے جڑے ہوئے ہیں، مگر بدقسمتی سے اب ان میں سے زیادہ تر بے روزگار ہو چکے ہیں‘‘۔
سرکاری مدد کے بارے میں پوچھے جانے پر حاجی میر نے مایوس لہجے میں کہا’’حکومت صرف اْن کاریگروں کو بلاتی ہے جن کا سیاسی یا مالی اثر و رسوخ ہو۔ ہم جیسے عام کاریگر، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس فن کے نام کی، اْنہیں شاید ہی کوئی پوچھتا ہے۔ سرکاری میلوں میں ہماری اشیاء ضرور سجائی جاتی ہیں، مگر ان کے پیچھے جو محنت، پسینہ اور صبر ہے، اس کی کوئی قدر نہیں‘‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت وادی میں پیپر ماشی کی اشیاء شادی بیاہ کے موقعوں پر ایک نئی روایت بن چکی ہیں۔ کاریگروں کے مطابق، دولہے کے تحفوں، گلدانوں، ٹرے اور مومنٹو کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
میر نے بتایا’’لوگ چاہتے ہیں کہ شادیوں میں کشمیری ثقافت کی جھلک ہو۔ بہت سے خاندان اب پیپر ماشی کی چیزیں تحفے کے طور پر دیتے ہیں یا گھروں کی سجاوٹ میں استعمال کرتے ہیں‘‘۔
محکمہ ہینڈی کرافٹس کے کچھ نوجوان افسران نے بھی اس فن کے احیاء میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری تقریبات میں پیپر ماشی کے تحائف کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔
میر کا کہنا ہے’’یہ خوش آئند بات ہے کہ نئی نسل کے سرکاری افسر اس فن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے ہمیں حوصلہ بھی ملتا ہے اور کچھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں‘‘۔
اگرچہ حالیہ مہینوں میں سیاحت میں کمی آئی ہے، لیکن کاریگر پْرامید ہیں کہ آنے والے دن بہتر ہوں گے۔ حاجی میر کہتے ہیں’’اب دوبارہ سیاح آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر حالات پرامن رہے تو نومبر اور دسمبر میں اچھی سیاحت متوقع ہے، جس سے ہمارا کام بھی چل نکلے گا‘‘۔
پیپر ماشی کی تاریخ کشمیر میں ۱۴ویں صدی سے جڑی ہے، جب میر سید علی ہمدانیؒ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وادی میں تشریف لائے۔ اْن کے ساتھ آنے والے ہنرمندوں نے ہی یہاں پیپر ماشی کا فن متعارف کرایا۔ ابتدائی دور میں اس فن کا استعمال قرآن کور اور قلمدان بنانے تک محدود تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ کشمیری ثقافت کا لازمی جزو بن گیا۔
پیپر ماشی کا مطلب ہے ’کاغذ سے بنا ہوا‘۔ اس میں عام طور پر پرانا کاغذ، گوند، چاول کے آٹے یا مٹی کے ساتھ ملا کر سانچوں میں ڈھالا جاتا ہے۔ خشک ہونے کے بعد اس پر ہاتھ سے نقش و نگار اور رنگ و روغن کیا جاتا ہے، پھر وارنش کی تہہ چڑھائی جاتی ہے تاکہ چمکدار اور پائیدار شکل اختیار کرے۔
یہ فن صرف جمالیاتی نہیں بلکہ ماحولیاتی لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں ری سائیکل شدہ مواد استعمال ہوتا ہے۔
انیسویں صدی میں جب یورپی سیاح کشمیر آئے، تو وہ پیپر ماشی کی اشیاء سے بے حد متاثر ہوئے۔ تبھی یہ فن بین الاقوامی شہرت حاصل کر گیا۔ آج بھی لندن، پیرس، ٹوکیو اور نیویارک کے بازاروں میں کشمیری پیپر ماشی اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق’’پیپر ماشی محض ایک دستکاری نہیں بلکہ کشمیر کی تہذیب، تاریخ اور حسن کا آئینہ ہے۔ اگر حکومت اسے صنعتی سطح پر فروغ دے تو یہ ہزاروں خاندانوں کے لیے پائیدار روزگار فراہم کر سکتا ہے‘‘۔ان کا مشورہ ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں پیپر ماشی کی تربیت کو فروغ دیا جائے تاکہ نئی نسل اس ہنر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال سکے۔
حاجی میر جیسے درجنوں کاریگر اب بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ حکومت اس قدیم فن کو زندہ رکھنے کے لیے کوئی مؤثر پالیسی بنائے گی۔’’ہم نے یہ ہنر اپنے بزرگوں سے سیکھا ہے۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو اگلی نسل شاید اس پیشے کو چھوڑ دے۔ لیکن ہم پرامید ہیں کہ اگر حکومت مدد کرے اور سیاح واپس آئیں تو پیپر ماشی پھر سے اپنی پرانی شان حاصل کرے گا۔(یو این آئی)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

Next Post

آپریشن سندور اتحاد اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی قوت کا زبردست مظاہرہ :مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو

آپریشن سندور اتحاد اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی قوت کا زبردست مظاہرہ :مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.