جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کے تاجر سے۴ء۴کروڑ روپے اینٹھنے والے تین افراد گجرات سے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-08
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۷؍اکتوبر
جموں کشمیر پولیس کی سائبر ونگ نے ایک بڑے آن لائن فراڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گجرات کے سورت شہر سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے جموں کے ایک تاجر کو ’ڈیجیٹل گرفتاری‘کے جال میں پھنساکر اُس سے ۴کروڑ۴۴لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جموں، جوگندر سنگھ نے منگل کے روز ضلع پولیس لائنز جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ معاملہ ۲ستمبر کو اس وقت سامنے آیا جب ایک مقامی تاجر نے تحریری شکایت درج کرائی کہ اسے سائبر مجرموں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا روپ دھار کر دھوکہ دیا ہے ۔
ایس ایس پی کے مطابق دھوکہ بازوں نے متاثرہ تاجر پر الزام لگایا کہ اُس کا آدھار اور سم کارڈ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا ہے ، اور پھر اسے آن لائن رابطے میں رکھ کر ڈیجیٹل حراست میں لے لیا۔ خوف و دھونس کے ذریعے انہوں نے اسے مختلف بینک کھاتوں میں مجموعی طور پرچار کروڑ۴۴لاکھ۲۰ہزارروپے منتقل کرنے پر مجبور کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت موصول ہوتے ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ۶۶ڈی اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ایک تفصیلی تفتیش شروع کی گئی۔
تحقیق کے دوران سائبر پولیس ٹیم نے رقم کی منتقلی کا سراغ لگایا، بینک ٹرانزیکشنز اور موبائل مواصلات کی جانچ کی، اور مجرموں کے ڈیجیٹل نشانات کا پتہ لگایا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ فراڈ نیٹ ورک زیادہ تر گجرات سے چلایا جا رہا تھا۔
قابلِ اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک خصوصی ٹیم کو سورت بھیجا گیا جس نے ایک منظم کارروائی کے دوران چوہان منیش ارنبھائی، انش وتھانی اور کشوربھائی کرمشبھائی دیوریا کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو جموں منتقل کر کے اُن سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ دیگر شریکِ جرم افراد اور مالی روابط کا سراغ لگایا جا سکے ۔
انہوں نے اس گرفتاری کو ایک بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائبر پولیس جموں نے اب تک۵۵لاکھ۸۸ہزار۲۵۶روپے سے زائد رقم مختلف بینک کھاتوں میں منجمد کر لی ہے ، جب کہ۶لاکھ روپے پہلے ہی متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ میں واپس کر دیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز اس معاملے میں پہلی چارج شیٹ عدالت میں داخل کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی جوگندر سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے آن لائن دھوکہ دہی کے حربوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ کال یا ویڈیو چیٹ کی اطلاع فوراً سائبر پولیس کو دیں۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گنپت یار جبہ کدل میں آتشزدگی میں کم از کم ۵مکانات خاکستر

Next Post

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.