بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لہیہ اور سجاد لون

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-10-01
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

لداخ… خاص کر لہیہ میں اس وقت کیا ہو رہاہے اور کیا نہیں ‘ ہماری اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ اس میں دلچسپی مرکزی سرکارکو ہے اور ان سب کی ہے جو موجودہ صورتحال سے کوئی سیاسی فائدہ اٹھانے کی سوچ رہے ہیں… لیکن ہم ٹھہرے عام لوگ… بالکل عام …اس لئے صاحب ہماری لہیہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے… اورہونی بھی نہیں چاہئے کہ… کہ ہمارا اب ان کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے… البتہ ایک بات ضرور ہے جو ہم کہنا چاہتے ہیں اور… اور وہ ایک بات یہ ہے کہ ایسا کم… بہت کم بار ہو تاہے جب ہم سجاد لون کی کسی بات سے اتفاق کرتے ہیں… ایسا بہت کم بارہوتا ہے… اور اللہ میاں کی قسم سجاد صاحب نے لہیہ اور لہیہ واسیوں کے بارے میں جو کچھ کہا ہے ہم اس کی حرف بہ حرف تائید کرتے ہیں… اس لئے نہیں کرتے ہیں کہ لہیہ کے لوگ ہم سے الگ ہونا چاہتے تھے… یقینا ہم اس لئے نہیں کرتے ہیں… یہ تو صاحب ان کا حق تھا … ان کا کیا کسی کا بھی حق ہے کہ وہ کس طرح اور کس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے …اس لئے اگرلہیہ ہم سے الگ ہونا چاہتا تھا اور… اور مرکزی حکومت کی مدد اور مکمل آشیر واد کے ساتھ یہ ہم سے الگ ہوا بھی تو… تو ہمیں کوئی گلہ اور شکوہ نہیں ہے… گلہ اور شکواہ ہے تو… تو صرف اس ایک بات پر ہے کہ انہوں نے کشمیر اور کشمیریوں کو خوب بد نام کیا… ہول سیل میں کیا… با ت بات اور ہر ایک بات پر کیا… ۷۰ سالوں تک کیا…اُس سب کیلئے کیا جو ہم نے کبھی کیا ہی نہیں… بالکل بھی نہیں کیا… اور یہی بات ‘ یہی حقیقت سجاد صاحب ہمیں بتا رہے ہیں ‘ سمجھا رہے ہیں… خاص کر ان لوگوں اور سیاستدانوں کو جو لہیہ کے حالات پر سینہ کوبی کررہے ہیں… حالانکہ یہ بات واضح ہے…یہ کہ مرکز نے جب جموںکشمیر اور لداخ کے حصے بخرے کئے تو… تو اس نے جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر نے کا وعدہ ضرور کیا… لیکن ایسا کوئی وعدہ لداخ کے ساتھ نہیں کیا گیا اور… اورلہیہ اور اس کے لوگ خوش بھی تھے… اب کیا ہوا جو یہ ریاستی درجہ چاہتے ہیں ‘ ہمیں نہیں معلوم … کہ اگر ہمیں کچھ معلوم ہے تو… تو یہ ایک بات کہ… کہ ہمیں لہیہ کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے… مرکز انہیں ریاست کا درجہ دے تو… تو بسم اللہ ‘ نہ بھی دے تو… تو ایسا ہی سہی کہ اس نے ایسا کوئی وعدہ کیا بھی نہیں تھا … بالکل بھی نہیں کیا تھا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افسران دیانت داری سے خدمت کر کے قوم کو خوشحال اور مضبوط بنا سکتے ہیں: صدر مرمو

Next Post

غزہ امن منصوبہ‘کیا یہ ایک نیا موقع ہے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

غزہ امن منصوبہ‘کیا یہ ایک نیا موقع ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.