جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’ اپنی سودیشی 4جی ٹیکنالوجی دوست ممالک کے ساتھ شیئر کریںگے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in قومی خبریں
A A
’ اپنی سودیشی 4جی ٹیکنالوجی دوست ممالک کے ساتھ شیئر کریںگے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 27 ستمبر (یو این آئی) وزیرِ برائے ٹیلی کمیونیکیشن و شمال مشرقی امور جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ سودیشی 4جی موبائل ٹیلی کام ٹیکنالوجی کی تیاری وزیرِاعظم نریندر مودی کی دوراندیش اور جراتمند قیادت کا نتیجہ ہے ۔ ان کے مطابق یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ ہندوستان کی خودانحصاری کا عالمی اعلان ہے ، جسے مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے اڈیشہ کے ایک پروگرام سے ملک کے دور دراز علاقوں میں نصب 90 ہزار سے زیادہ موبائل ٹاوروں کا افتتاح کیا، جو سودیشی 4جی اسٹیک پر مبنی ہیں۔ سندھیا کے مطابق یہ کامیابی ‘ وکست بھارت 2047’ کی سمت میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے 2020 کے جراتمندانہ اقدام نے ملک کو نئی سمت دی اور سودیشی 4جی اسٹیک تیار کرنے کی راہ ہموار کی، جو موبائل نیٹ ورک کا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ اس اسٹیک کی تیاری بی ایس این ایل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت سی-ڈاٹ، تیجس نیٹ ورکس، ٹی سی ایس، صنعت، اسٹارٹ اَپس اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے کی۔ اس کے ذریعے ہندوستان اب چین، فن لینڈ، سویڈن اور جنوبی کوریا کے بعد دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے اپنا 4جی ایل ٹی ای/آئی ایم ایس اسٹیک بنایا۔ یہ نہ صرف غیر ملکی انحصار کو کم کرتا ہے بلکہ مستقبل کے 5جی اور اُس سے آگے کی ٹیکنالوجی کے لئے بھی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل اب تک ایک لاکھ سے زائد سودیشی 4جی سائٹس نصب کر چکا ہے ، جو آج 2.2 کروڑ ہندوستانیوں کو محفوظ اور تیز رفتار انٹرنیٹ اور کال سروس فراہم کر رہا ہے ۔ یہ نظام ہر دن چار پیٹا بائٹ ڈیٹا کو ہینڈل کرتا ہے اور عام شہریوں کی زندگی میں براہِ راست بہتری لا رہا ہے ۔ کشمیر کی برفانی چوکیوں پر تعینات فوجی اپنے اہلِ خانہ سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ پنجاب کا کسان آن لائن منڈی ریٹ دیکھ کر بہتر فیصلہ لے رہا ہے اور طلبہ دنیا بھر کا علم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سودیشی 4جی اسٹیک ہندوستان کی خود انحصاری کی علامت ہے ، جو ملک کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اب دنیا کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شالیمار باغ میں 100 کروڑ کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے : ریکھا

Next Post

مقابلہ… یکطرفہ مقابلہ !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

مقابلہ… یکطرفہ مقابلہ !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.