جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی آج اُڈیشہ میں 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-28
in قومی خبریں
A A
مودی کا آج سرینگر کا دورہ‘ سیکورٹی کے سخت انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 27 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج اُڈیشہ کے دورے پر رہیں گے جہاں وہ 60 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔
وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) کے مطابق یہ منصوبے ٹیلی مواصلات، ریلوے ، اعلیٰ تعلیم، صحت عامہ، ہنر مندی کے فروغ اور دیہی مکانات سمیت مختلف شعبوں پر مشتمل ہیں اور ان کا آغاز جھا رسوگُڑا میں عوامی جلسے کے دوران کیا جائے گا۔
دیہی رابطہ اور ڈیجیٹل شمولیت کو بڑھانے کے تحت، وزیر اعظم تقریباً 97,500 فور جی موبائل ٹاورز کا افتتاح کریں گے جن پر تقریباً 37 ہزار کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ یہ ٹاورز مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 92,600 سے زیادہ ٹاورز بی ایس این ایل نے نصب کیے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ تقریباً 18,900 ٹاورز "ڈیجیٹل بھارت نِدھی” کے تحت لگائے جائیں گے جو 26,700 سے زیادہ غیر مربوط گاوؤں کو موبائل کنیکٹیوٹی فراہم کریں گے ۔ یہ دیہات زیادہ تر دور دراز، سرحدی اور نکسل متاثرہ علاقوں میں ہیں۔ یہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹاورز ملک کا سب سے بڑا گرین ٹیلی کام انفراسٹرکچر کلسٹر تشکیل دیں گے ۔
وزیر اعظم ریلوے کے کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے ۔ ان میں سنبل پور-سرلا ریلوے فلائی اوور، کوراپُٹ-بیگُڈا اور مانابار-کوراپُٹ-گورا پور ریلوے لائنوں کو دوہرا کیا جانا بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ مودی بہرام پور سے اُدھنا (سورت) کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے جس سے بین ریاستی رابطہ مضبوط ہوگا اور سیاحت و روزگار میں اضافہ ہوگا۔
اعلیٰ تعلیم کے میدان میں وزیر اعظم 8 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی توسیع کا سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔ یہ آئی آئی ٹیز تروپتی، پالکّڑ، بھیلائی، جموں، دھارواڑ، جودھپور، پٹنہ اور اندور میں واقع ہیں۔ ان منصوبوں پر تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور ان سے 10 ہزار اضافی طلبہ کے لیے گنجائش بنے گی، جبکہ 8 ریسرچ پارکس قائم کیے جائیں گے تاکہ جدت اور تحقیق کو فروغ دیا جا سکے ۔
وزیر اعظم "میرٹ اسکیم” کا بھی آغاز کریں گے ، جس کا مقصد ملک کی 275 ریاستی انجینئرنگ اور پولی ٹیکنک اداروں میں معیار، مساوات اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔
اُڈیشہ اسکل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (فیز 2) کے تحت سنبل پور اور بہرام پور میں "ورلڈ اسکل سینٹرز” قائم ہوں گے جن میں زرعی ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی، بحریہ، ہاسپیٹیلٹی اور ریٹیل پر توجہ دی جائے گی۔ پانچ موجودہ آئی ٹی آئیز کو فروغ دے کر”اتکرش آئی ٹی آئیز” کا درجہ دیاجائے گا جبکہ 25 آئی ٹی آئیز کو "سینٹر آف ایکسیلینس” میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ "پریسیژن انجینئرنگ بلڈنگ” کا بھی افتتاح ہوگا تاکہ جدید تربیت فراہم کی جا سکے ۔
اعلیٰ تعلیم میں ڈیجیٹل سہولیات بڑھانے کے لیے ریاست کے 130 اداروں میں وائی فائی کے بنیادی دھانچے کی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی، جس سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ طلبہ روزانہ مفت ڈیٹا حاصل کر سکیں گے ۔
صحت کے شعبے میں اُڈیشہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کیے جائیں گے ۔ بہرامپور کے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اور سنبلپور کے وی آئی ایم ایس اے آر کو سپر اسپیشیلٹی اداروں کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ ان اداروں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ، ٹراما سینٹر، ڈینٹل کالج، زچہ و بچہ یونٹ اور تعلیمی بلاکس شامل ہوں گے ۔
وزیر اعظم "انتیودیہ گروہہ یوجنا” کے تحت 50 ہزار مستفیدین کو منظوری کے احکامات بھی تقسیم کریں گے ۔ اس اسکیم کا مقصد معذور افراد، بیوہ خواتین، مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد اور قدرتی آفات سے متاثرہ کمزور خاندانوں کو پکے مکانات اور مالی امداد فراہم کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بریلی میں تشدد کے الزام میں مولانا توقیر رضا خان سمیت آٹھ افراد گرفتار؛ تین ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

چنڈی گڑھ: معذور بچوں نے ٹریک پر کیا دم خم کا مظاہرہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
چنڈی گڑھ: معذور بچوں نے ٹریک پر کیا دم خم کا مظاہرہ کیا

چنڈی گڑھ: معذور بچوں نے ٹریک پر کیا دم خم کا مظاہرہ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.