جمعہ, اگست 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر، رضوان اور شاہین 23-2022 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں چوٹی پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in کھیل
A A
اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

ورلڈ کپ 2027 کے لیے روی شاستری کی مجوزہ ہندوستانی ٹیم پر آکاش چوپڑا کا تبصرہ

کراچی// پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں فہیم اشرف اور محمدحسنین کو فہرست سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ شان مسعود، نسیم شاہ اور حیدر علی کی واپسی ہوئی ہے۔
جمعرات کو جاری کی گئی فہرست میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کنٹریکٹ کیٹیگری میں سرخ اور سفید دونوں گیندوں میں ٹاپ پر رکھا گیا ہے۔
محدود اوورز کی کرکٹ میں مشکل وقت سے گزرنے والے حسن علی کو ’سی‘ کیٹیگری میں ڈال دیا گیا ہے، البتہ وہ ٹیسٹ میچوں میں ’بی‘ کیٹیگری میں رہیں گے۔ امام الحق کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے ’بی‘ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اظہر علی ریڈ بال کرکٹ کے لیے پہلی کیٹیگری یعنی ‘اے’ میں ہوں گے۔ شاداب خان اور فخر زمان کو بھی محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے اے کلاس کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
پی سی بی نے آئندہ سال کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر ریڈ اور وائٹ بال کے لیے مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو علیحدہ علیحدہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے میں سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو جب اکٹھا کنٹریکٹ دیے جاتے ہیں تو کھلاڑی کو اپنے فارمیٹ کے حساب سے وہ اہمیت نہیں مل پاتی کیونکہ دونوں کو ملا کر پرفارمنس دیکھی جاتی ہیں، اسی لیے ہم علیحدہ علیحدہ پرفارمنس دیکھ کر ان کو ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو دونوں فارمیٹ کھیلنے کی تحریک ملے گی، پھر آگے بہت کرکٹ آرہی ہے اور ہمارا کیلنڈر ایئر بہت مصروف جارہا ہے، اگلے 12 مہینے کافی زیادہ کرکٹ ہے اور مستقبل میں ہمیں دو علیحدہ اسکواڈز کی ضرورت پڑ جائے گی۔
محمد وسیم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ ہیں جبکہ ایک ’ڈی‘ کیٹیگری ہم نے متعارف کرائی ہے جس میں ان لڑکوں کو شامل کیا جائے گا جو پچھلے 12 مہینے میں کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ کرکٹ نہیں کھیل سکے لیکن وہ اگلے 12 مہینے میں ہمارے منصوبے کا حصہ ہیں۔
کپتان بابر اعظم سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ دیے گئے ہیں جبکہ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
اسی طرح 11 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ ملا ہے، ڈی کیٹیگری میں سرفراز احمد سمیت 5 کھلاڑیوں کو ریڈ بال اور 7 کھلاڑیوں کو وائٹ بال کا کنٹریکٹ ملا ہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام فارمیٹس کے لیے میچ فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ میچ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی 50 فیصد سے بڑھا کر مجموعی میچ فیس کا 70فیصد کردی گئی ہے۔
کپتان کو دی گئی ذمے داریوں کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتان کے لیے الگ سے ’کیپٹنسی الاؤنس‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جن پانچ کھلاڑیوں کو ریڈ اور وائٹ بال دونوں کنٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اے کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ حسن علی بی اور امام الحق سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ کی اے کیٹیگری میں اظہر علی، بی کیٹیگری میں فواد عالم، سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی جبکہ ڈی کیٹیگری میں عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
وائٹ بال کنٹریکٹ کی بات کی جائے تو اے کیٹیگری میں فخر زمان کے ساتھ ساتھ شاداب خان شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگری میں حارث رؤف جبکہ سی میں محمد نواز شامل ہیں
وائٹ بال کی ڈی کیٹیگری میں آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔
اس کے علاوہ علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسپریت بمراہ ہندوستان کے 36ویں ٹیسٹ کپتان

Next Post

سندھو اور پرنے کوارٹر فائنل میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان
کھیل

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

2026-08-07
ورلڈ کپ 2027 کے لیے روی شاستری کی مجوزہ ہندوستانی ٹیم پر آکاش چوپڑا کا تبصرہ
کھیل

ورلڈ کپ 2027 کے لیے روی شاستری کی مجوزہ ہندوستانی ٹیم پر آکاش چوپڑا کا تبصرہ

2026-08-07
اسپین نے 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا مضبوط دعویٰ پیش کیا
کھیل

اسپین نے 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا مضبوط دعویٰ پیش کیا

2026-08-07
مچل اسٹارک کپل دیو اور ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں
کھیل

مچل اسٹارک کپل دیو اور ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں

2026-08-07
شکیب الحسن کے آبائی گھر پر پیٹرول بم سے حملہ
کھیل

شکیب الحسن کے آبائی گھر پر پیٹرول بم سے حملہ

2026-08-07
بجلی گرنے سے تھائی فٹبالر جاں بحق، 12 کھلاڑی زخمی
کھیل

بجلی گرنے سے تھائی فٹبالر جاں بحق، 12 کھلاڑی زخمی

2026-08-07
بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کھیل

بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

2026-08-06
پریکٹس کے دوران مائیکل نیسر زخمی
کھیل

پریکٹس کے دوران مائیکل نیسر زخمی

2026-08-06
Next Post
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا

سندھو اور پرنے کوارٹر فائنل میں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.