کوالالمپور، // سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنے جمعرات کو ملائیشیا اوپن کے کارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے مخالف جوڑی کو واک اوور دیا سندھو نے ایکسیا ایرینا میں دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی فیتایاپورنے چیوان کو 57 منٹ کے سخت مقابلے میں 19-21, 21-9, 21-14 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پرنے نے چائنیز تائپے کے چوتھے سیڈ چو تیئن چین کو صرف 35 منٹ میں 21-15، 21-7 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔
کوارٹر فائنل میں سندھو کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ تائی زو ینگ سے ہوگا اور پرنے کا مقابلہ ساتویں سیڈ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے ہوگا۔
پاروپلی کشیپ کو تھائی لینڈ کے کنلاوت وتیداسرن نے 44 منٹ میں 21-19، 21-10 سے شکست دی۔ دریں اثنا، مردوں کے ڈبلز میں ساتوک اور چراغ نے ملیشیا کی حریف جوڑی کو واک اوور دے دیا۔ خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کی سری ودیا گرجاڑا اور امریکہ کی ایشیکا جیسوال کو دوسرے راؤنڈ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔