لندن// ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل ڈراوڈ نے بدھ کو کہا کہ وہ انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی سے پریشان نہیں ہیں اور ہندوستان انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے قبل مثبت کرکٹ کھیلنے پر توجہ دے رہا ہے۔
ڈراوڈ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’سچ پوچھیں تو ہم ایک مثبت ٹیم رہے ہیں۔ گزشتہ سال ختم ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہم دوسرے نمبر پر رہے۔ اس سال ہم تیسرے نمبر پر ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہم بہت کامیاب رہے ہیں۔ ہم 20 وکٹیں لے کر ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ میرے لیے مثبت کرکٹ ہے۔
کوچ ڈراوڈ نے کہا کہ ہندوستان نے لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق تیاری کی ہے۔ چار روزہ میچ بہت اچھا رہا۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے اپنے لڑکوں کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق تیار کیا ہے۔
ڈراوڈ نے کہاکہ "کچھ کھلاڑی جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف بھی ٹی 20 سیریز سے محروم رہے ہیں، اس لیے ہم نے اس ٹیسٹ میچ کو ترجیح دینے کی کوشش کی اور ہر ممکن حد تک بہترین تیاری کرنے کی کوشش کی۔ میرے خیال میں ہمارا کرکٹ کا برانڈ ایک بہت ہی مثبت برانڈ ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مقابلہ کسی سے بھی ہو۔