جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-05
in کھیل
A A
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

برمنگھم//شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 رنز بنائے، جو ٹیسٹ میں ہندوستانی کپتان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کے 2019 میں پونے میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنائے گئے ناٹ آوٹ 254 رن کو پیچھے چھوڑ دیا۔گل کے 269 رنز ایشیا سے باہر کسی ہندوستانی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے، انہوں نے سچن تندولکر کے 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں بنائے گئے ناٹ آوٹ 241 رنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ گھر کے باہر کسی ہندوستانی کھلاڑی کا تیسرا سب سے بڑااسکور بھی ہے۔ ان سے آگے ویرندر سہواگ کے ملتان میں 309 رن اور راہل دراوڑ کے 2004 میں راولپنڈی میں 270 رنز ہیں۔
ان سے پہلے صرف دو ہندوستانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔ 1979 میں سنیل گواسکر نے 221 اور 2002 میں راہل دراوڑ نے 217 رنز بنائے تھے، دونوں ڈبل سنچریاں دی اوول میں بنی تھیں۔
مجموعی طور پر گل کے 269 رنز ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کے لئے ساتواں سب سے زیادہ اسکور ہے۔
مہمان بلے بازوں نے اس سے پہلے ایجبسٹن میں سنچریاں بنائی تھیں۔ گریم اسمتھ نے 2003 میں 277، جبکہ ظہیر عباس نے 1971 میں 274 رنز بنائے تھے۔ گل کے 269 رنز کسی غیر ملکی بلے باز کا انگلینڈ میں بنایا گیا آٹھواں سب سے زیادہ اسکور ہے۔
گل سمیت سات بلے بازوں نے بطور کپتان اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائی ہیں۔ پچھلے چھ میں سے تین ہندوستانی تھے، جن میں وجے ہزارے، سنیل گواسکر اور وراٹ کوہلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جیکی میک گلو، ایلسٹر کک اور اسٹیون اسمتھ شامل ہیں۔
پانچ بلے بازوں کے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ڈبل سنچریاں ہیں۔ گل کے علاوہ سچن تندولکر، وریندرسہواگ، روہت شرما اور کرس گیل نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
نیتش ریڈی کے آؤٹ ہونے کے بعد ایجبسٹن میں ہندوستان نے 376 رنز جوڑے، یہ ٹیسٹ اننگز میں آخری پانچ وکٹوں کے لئے جوڑے گئے ان کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
ٹیسٹ میں چھٹے وکٹ یا اس سے کم کے لئے تین 200 سے زائد رنز کی شراکت داری میں رویندر جڈیجہ شامل رہے۔ صرف ایڈم گلکرسٹ (6)، بی جے واٹلنگ (5) اور ایم ایس دھونی (4) ہی اس سے زیادہ شراکت داری میں شامل رہے ہیں۔ جڈیجہ کی تین میں سے دو ساجھیداری ایجبسٹن میں ہی رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

Next Post

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.