منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جسپریت بمراہ ہندوستان کے 36ویں ٹیسٹ کپتان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

برمنگھم// ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرماانگلینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ان کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
یہ 28 سالہ بمراہ کے لیے کپتانی کا پہلا موقع ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے کسی بھی سطح پر کپتانی نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ پچھلی صدی میں کپل دیو کے بعد ہندوستان کی قیادت کرنے والے پہلے تیز گیند باز بن جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ رشبھ پنت ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
بمراہ پٹودی ٹرافی میں 2-1 سے آگے چل رہی ہندوستانی ٹیم کے دوسرے کپتان ہوں گے۔ پہلے چار ٹیسٹ میچوں میں ورات کوہلی نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ روہت کے ساتھ ساتھ، بمراہ گزشتہ سال ہندوستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں ایک مضبوط کڑی تھے۔ ہندوستان کی جانب سے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بمراہ ایک سال بعد زیادہ تجربہ کار ہیں اور سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی پچھلی ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتان بھی تھے۔ اس وقت بمراہ نے کہا تھا کہ وہ متاثر ہیں اور مستقبل میں ہندوستان کی قیادت کی ذمہ داری لینے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
بدھ کے روز، ہندوستان کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے بتایا تھا کہ ٹیم روہت پرحتمی فیصلہ کرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ انتظار کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے دن روہت کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان کے کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ گیاتھا۔ پانچ دنوں تک آئیسولیشن میں رہنے کے بعد بھی بدھ اور جمعرات کو کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
گزشتہ سال شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز درمیان میں اس وقت ملتوی کر دی گئی تھی جب ہندوستانی کیمپ کورونا کی زد میں آ گیا تھا۔
یہ واضح ہے کہ روہت کی غیر موجودگی ہندوستان کو کئی معنوں میں کھلے گی۔ ان کی قیادت کے علاوہ ہندوستان اپنے بہترین بلے باز کے بغیر اس میچ میں اترے گا۔ سیریز کے پہلے چار میچوں میں روہت اس وقت انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازتھے۔ اوول ٹیسٹ میں پلیئرآف دی میچ رہے روہت نے 52 سے زیادہ کی اوسط سے 368 رن بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی بنائی۔ کے ایل راہل کے ساتھ مل کر، انہوں نے ہندوستان کو اچھی شروعات دلائی۔ تیز گیند بازی کے لیے سازگار حالات میں خود کو ڈھالنے کے علاوہ، روہت ہمیشہ بڑے رنز بنانے کے ارادے سے میدان میں اتر رہے تھے۔
ہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ: جسپریت بمراہ (کپتان)، شبھمن گل، ورات کوہلی، شریاس ائیر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (نائب کپتان-وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا، مینک اگروال۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی

Next Post

بابر، رضوان اور شاہین 23-2022 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں چوٹی پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی

بابر، رضوان اور شاہین 23-2022 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں چوٹی پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.