پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in کھیل
A A
اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

زخمی اسمتھ نے سرجری نہیں کرائی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ان کا فٹ ہونا مشکوک

شکری کونراڈ نے باوما کے صبر کی تعریف کی

برمنگھم// گزشتہ ہفتے ہیڈنگلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف 97 رنوں کی اہم اننگ کھیلنے کے باوجود جیمی اوورٹن کو ہندوستان کے خلاف جمعہ کو شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کے لئے الیون سے باہر کردیاگیا ہے۔
تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ان کی جگہ لیں گے۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے درمیانی میچ میں تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے بین فاکس ابھی تک صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں اور وہ اس میچ میں نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ بطورکووڈ متبادل ٹیم میں لائے گئے سیم بلنگزاپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
جیمی کی اننگ اہم تھی کیونکہ اسی کی بدولت انہوں نے جونی بیئرسٹو کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 241 رن جوڑے تھے۔ تاہم، انہیں ٹیم میں ان کی تیز گیند بازی کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور وہ دونوں اننگز میں صرف ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے اس میچ میں اپنے روشن مستقبل کی جھلک دکھائی۔
ایجبسٹن ٹیسٹ سے ایک دن قبل اسٹوکس نے کہا، "بین الاقوامی سطح پراس طرح کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے جمی (اینڈرسن) مکمل طور پر فٹ محسوس نہیں کر رہے تھے اور اس لیے جیمی کو کھیلنے کا موقع ملا۔”
پیٹھ میں تکلیف کے باعث فاکس ہیڈنگلے ٹیسٹ کے تیسرے دن میدان سے باہررہے تھے۔ اسی رات بلنگز ٹیم کے ساتھ جڑےاور انہیں الیون میں شامل کیا گیا۔ آخری دن 296 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بلنگز کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔
ہندوستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ پٹودی ٹرافی کا آخری میچ ہے جو گزشتہ سال کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 2-1 سے پیچھے رہنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے اس سیریز کے مقابلے میں سات تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹاپ آرڈر میں روری برنز اور حسیب حمید کی جگہ زیک کراؤلی اور ایلکس لیز نے لے لی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ملان، کریگ اوورٹن، معین علی، کرس ووکس اور اولی رابنسن اب اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
انگلی کی چوٹ کے بعد ذہنی صحت سے متعلق بریک لینے کے بعد اسٹوکس خود سیریز کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ آخری چار میچوں کو نہیں دیکھ پائے تھے لیکن وہ جانتے ہیں کہ ہندوستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔ ہندوستان نے بھی اس دوران اپنے کپتان کو تبدیل کردیا جب کوہلی عہدے سے دستبردارہوگئے تھے۔
اسٹوکس نے کہا، "ہم دنیا کی بہترین ٹیم کو 3-0 سے شکست دینے کے بعدآرہے ہیں۔ ہندوستان بالکل مختلف ٹیم ہوگی لیکن ہماری توجہ اپنی ٹیم پر ہے۔ مخالف ٹیم کے بدلنے سے ہمارے کھیل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محبوبہ مفتی کی سیاست!

Next Post

جسپریت بمراہ ہندوستان کے 36ویں ٹیسٹ کپتان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسمتھ ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا کی قیادت کریں گے
کھیل

زخمی اسمتھ نے سرجری نہیں کرائی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ان کا فٹ ہونا مشکوک

2025-06-15
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

شکری کونراڈ نے باوما کے صبر کی تعریف کی

2025-06-15
کھیل

جنوبی افریقہ جیت کا حقدار: کمنز

2025-06-15
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

مہدی حسن بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مقرر

2025-06-14
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ
کھیل

مارکو جینسن میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں: پونٹنگ

2025-06-14
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

ہمارے پاس جیتنے کا بہترین موقع ہے: بیڈنگھم

2025-06-14
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کم اسکور پر سمیٹی جا سکتی تھی: ربادا
کھیل

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کم اسکور پر سمیٹی جا سکتی تھی: ربادا

2025-06-13
پاکستان میں جیتنا سری لنکا اور ہندوستان کے دوروں کے لیےبہت اچھی بات ہے: کمنز
کھیل

کمنز کی مہلک گیندبازی کی وجہ سے آسٹریلیا کو سبقت حاصل

2025-06-13
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

جسپریت بمراہ ہندوستان کے 36ویں ٹیسٹ کپتان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.