کولمبو،// وانندو ہسرنگا اور کامندو مینڈس کی اسپن جوڑی کے سات وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو زبردست شکست دی۔سری لنکا نے یہاں اپنی سیریز کے پہلے ون ڈے میں 77 رن سے شاندار جیت درج کی۔
سری لنکا کے 244کے اسکور کے جواب میں کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نےصرف پانچ رن کے اندر 7 وکٹ گنوادیے اورصرف167 رن ہی بناسکی۔اس طرح میزبان ٹیم نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا۔
بنگلہ دیش نے دمدار شروعات کی اور17 ویں اوور میں 100/1پر تھی۔ اُس وقت تنزیدحسن (67) اور نجم الحسین شانتو (23) کریز پر موجود تھے، لیکن 21ویں اوور میں105 کے اسکور پر پہنچنے تک ٹیم نے لگاتارر سات وکٹیں گنوا دیں اور میزبان ٹیم کو اس کا بھرپور فائدہ ملا۔
یہ مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری وکٹ کے گرنے اور آٹھویں وکٹ کے درمیان سب سے کم رن کا فرق تھا جبکہ50 اوورز کی کرکٹ میں سات وکٹوں کا دوسرا خراب ریکارڈ 2008 میں ہرارے میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان میچ میں قائم ہوا تھا جس میں زمبابوے کی سرلنکا سے 7/3 سے شکست ہوئی تھی۔
میچ کے بعد تسکین نے کہا،’’مجھے یہ یاد آتا ہے کہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔‘‘ انھوں نے کہا،’’امید ہےکہ ہم اگلے میچ میں زیادہ مضبوطی سے واپسی کریں گے اور سبھی ان غلطیوں سے سکھیں گے۔‘‘
تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔