جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-04
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

بارباڈوس//کریگ بریتھویٹ آج آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے اور ویسٹ انڈیز کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلنے والے دسویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ وہ ویو رچرڈز، کلائیو لائیڈ، برائن لارا اور گورڈن گرینج جیسے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔
گزشتہ چند برسوں میں، بریتھویٹ طویل فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔ انہوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 12 سنچریوں کی مدد سے 5943 رنز بنائے ہیں، جن میں سے 39 میچوں میں انہوں نے ٹیم کی قیادت کی ہے۔ وہ کسی بھی دوسرے ویسٹ انڈیز کھلاڑی کے مقابلے سب سے زیادہ گیندوں کا سامنا کر چکے ہیں اور 2022 میں آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں جگہ حاصل کی۔
ان کا سفر 2011 میں ایک 18 سالہ نووارد کھلاڑی کے طور پر شروع ہوا، لیکن یہ یقین بہت پہلے آ چکا تھا، جب انہوں نے صرف 14 سال کی عمر میں اعتماد کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک دن ویسٹ انڈیز کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل، کریگ بریتھویٹ نے کہا:”میں نے یہ ہدف تب طے کیا تھا جب میں شاید 14 سال کا تھا – 100 ٹیسٹ کھیلنے کا۔ اب میں 18 سال بعد ویسٹ انڈیز کے لیے اپنا 100واں ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔ میں بہت شکر گزار ہوں، اور بس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک بننا چاہتا ہوں۔”
مئی 2011 میں باسیٹرےمیں پاکستان کے خلاف ان کا ڈیبیو متاثرکن نہیں تھا اور اس میچ میں 15 اور 0 کے اسکور کے ساتھ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات ہوئی۔ انہوں نے خود تسلیم کیا کہ اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگا، لیکن ایک بار جب یہ اعتماد قائم ہو گیا تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے تیسرے ٹیسٹ میں ایک شاندار نصف سنچری کے ساتھ وہ فارم میں واپس آئے، اور پھر ہندوستان اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف اپنے اگلے چار میچوں میں تین مزید نصف سنچریاں بنائیں۔
انہیں اپنا پہلا ٹیسٹ سنچری بنانے میں تین سال لگے – 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پورٹ آف اسپین میں ایک صبر و تحمل سے کھیلی گئی اننگز ان کے کیریئر کے لئے اہم موڑ ثابت ہوئی، جس نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن میں ان کی جگہ کو مستحکم کیا۔
انہوں نے کہا:”نیوزی لینڈ کے خلاف میری پہلی سنچری ایک ایسا احساس تھا جسے میں واقعی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں ٹیسٹ سنچری کے اتنے قریب پہنچ جاؤں گا، اور جب یہ حاصل ہوئی، تو یقین ہی نہیں ہوا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے لیے 100 رنز بنائے ہیں۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا تھا اور آگے بڑھنے میں مدد ملی۔”
اپنی پہلی سنچری کے چند ہی ماہ بعد، بریتھویٹ نے کنگسٹاؤن میں شاندار 212 رنز کی اننگز کھیلی، جو ان کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ انہوں نے 2014 میں جنوبی افریقہ میں باکسنگ ڈے پر ایک اور شاندار سنچری اسکور کی اور 77.88 کی اوسط سے 701 رنز کے ساتھ سال کا اختتام کیا، جو کسی کیلنڈر سال میں ان کا دوسرا بہترین اسکور تھا۔
انہوں نے کہا:”چاہے کچھ بھی ہو، کم عمری سے ہی آپ اپنے لیے کچھ اہداف مقرر کر سکتے ہیں، جنہیں آپ زندگی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مشکل وقت ہو یا اچھا، محنت جاری رکھیں، نظم و ضبط اپنائیں، اور کبھی بھی کسی چیز کو معمولی نہ سمجھیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

Next Post

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.