جمعہ, اگست 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ 2027 کے لیے روی شاستری کی مجوزہ ہندوستانی ٹیم پر آکاش چوپڑا کا تبصرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-07
in کھیل
A A
ورلڈ کپ 2027 کے لیے روی شاستری کی مجوزہ ہندوستانی ٹیم پر آکاش چوپڑا کا تبصرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

اسپین نے 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا مضبوط دعویٰ پیش کیا

نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) سابق ہندوستانی ہیڈ کوچ روی شاستری کی جانب سے ورلڈ کپ 2027 کے لیے تجویز کردہ ہندوستانی ٹیم کو سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک "ہٹ کے” (روایت سے ہٹ کر) ٹیم ہے۔
اکتوبر-نومبر 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ابھی 14 ماہ باقی ہیں، تاہم تمام ٹیموں نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ روی شاستری نے شبھمن گل کو کپتان، جبکہ روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل اور رشبھ پنت کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ ان کے مطابق یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت کا انتخاب خاصا دلچسپ ہے، کیونکہ کے ایل راہل پہلے ہی ٹیم میں موجود ہیں، جبکہ ایشان کشن بھی حالیہ دنوں میں اچھی فارم میں ہیں۔
بولنگ شعبے پر تبصرہ کرتے ہوئے چوپڑا نے کہا کہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادو کا انتخاب متوقع تھا، لیکن محمد شامی اور بھونیشور کمار دونوں کو ایک ساتھ شامل کرنا حیران کن فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ روی شاستری نے رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا، نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر کو بھی جگہ دی ہے، جو تجربہ اور توازن کے لحاظ سے مناسب انتخاب ہے۔
آکاش چوپڑا نے اس مجوزہ ٹیم کو 10 میں سے 8 نمبر دیتے ہوئے کہا کہ امکان کم ہے کہ ورلڈ کپ کی حتمی ہندوستانی ٹیم بالکل اسی شکل میں ہو، جب تک کہ روی شاستری خود سلیکٹر نہ بن جائیں۔ ان کے مطابق اسکواڈ میں ایک بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز کی کمی نمایاں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپین نے 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا مضبوط دعویٰ پیش کیا

Next Post

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان
کھیل

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

2026-08-07
اسپین نے 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا مضبوط دعویٰ پیش کیا
کھیل

اسپین نے 2030 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا مضبوط دعویٰ پیش کیا

2026-08-07
مچل اسٹارک کپل دیو اور ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں
کھیل

مچل اسٹارک کپل دیو اور ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں

2026-08-07
شکیب الحسن کے آبائی گھر پر پیٹرول بم سے حملہ
کھیل

شکیب الحسن کے آبائی گھر پر پیٹرول بم سے حملہ

2026-08-07
بجلی گرنے سے تھائی فٹبالر جاں بحق، 12 کھلاڑی زخمی
کھیل

بجلی گرنے سے تھائی فٹبالر جاں بحق، 12 کھلاڑی زخمی

2026-08-07
بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کھیل

بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

2026-08-06
پریکٹس کے دوران مائیکل نیسر زخمی
کھیل

پریکٹس کے دوران مائیکل نیسر زخمی

2026-08-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل کی فٹ بال ٹیم ہندوستان اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی دوستانہ میچ

2026-08-01
Next Post
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.