جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نریندر مودی: ہندوستان کی سیاسی اشرافیہ کو چیلنج کرنے والازمینی سطح کا لیڈر : شیوراج سنگھ چوہان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in قومی خبریں
A A
نریندر مودی: ہندوستان کی سیاسی اشرافیہ کو چیلنج کرنے والازمینی سطح کا لیڈر : شیوراج سنگھ چوہان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی،16 ستمبر(یو این آئی) ہندستانی سیاست میں نریندر مودی کے عروج کو مراعات کی روایتی عینک سے نہیں سمجھا جا سکتا۔ سیاسی خاندانوں میں پرورش پانے والے بہت سے لیڈروں کے برعکس مودی اور ان کی قیادت کا انداز مٹی سے ابھرا، جو ان کی جدوجہد، نچلی سطح پر برسوں کے کام اور حکومت کے مختلف سطحوں پر زمینی تجربے سے تشکیل پایا۔ ان کا کیریئر نہ صرف ایک آدمی کے عروج کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ ہندوستان میں اشرافیہ سے چلنے والی سیاست کی بنیاد کے لیے ایک چیلنج ہے ۔ ان خیالات کا اظہار زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ وڈ نگر کے ایک معمولی گھرانے میں پیدا ہوئے مودی کا بچپن ذمہ داری اور سادگی سے گزرا۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی اسٹال لگانے سے لے کر اسکول کے لڑکے کے طور پر ذات پات کی تفریق پر ڈرامہ لکھنے تک انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی تنظیمی ذہانت اور سماجی فکر کا ایک غیر معمولی امتزاج دکھایا۔ انہوں نے پسماندہ ہم جماعتوں کے لیے استعمال شدہ کتابیں اور یونیفارم جمع کرنے کے لیے مہم بھی چلائی، جو اس بات کی ابتدائی علامت تھی کہ و خدمت کے ذریعے ہی قائدانہ صلاحیت پروان چڑھی نہ کہ کسی مراعات کے باعث وہ یہاں تک پہنچے ۔ ان چھوٹی چھوٹی کوششوں نے ہی ان کی عوامی زندگی کی سمت طے کی ۔
مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت کے بعد ان کو اپنی صلاحیتوں کی نشونما میں کافی مدد ملی ۔ بالخصوص ان امور میں جہاں عام کارکنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ گاؤں والوں کے ساتھ بات چیت کریں، ان کی طرز زندگی اپنائیں، اور اپنے طرز عمل سے ان کا اعتماد حاصل کریں۔ ایک نوجوان پرچارک کے طور پر مودی نے بالکل ایسا ہی کیا۔ اکثر بس یا اسکوٹر کے ذریعے پورے گجرات میں سفر کرتے اور کھانے اور رہائش کے لیے گاؤں والوں پر انحصار کرتے ہوئے انہوں نے ہر طرح کے نشیب و فراز کا سامنا کیا اور اعتماد پیدا کیا۔ انہوں نے بہترنظم و ضبط سے ان لوگوں کے روزمرہ کے مسائل پر توجہ دی اور انکا ازالہ کرنے کی کوشش کی، اس نے ان کے اند موثر طریقے سے قیادت کی صلاحیت پیداکی جس سے مسائل کے بروقت حل میں کافی مدد ملی۔
انھوں نے کہا کہ ایسا ہی ایک بحران تھا جب 1979 میں ماچھو ڈیم ٹوٹ گیا، جس سے ہزاروں افراد لقمئہ اجل بن گئے ۔ ایک29 سالہ مودی نے فوری طور پر شفٹوں میں رضاکاروں کو متحرک کیا، امدادی سامان کا انتظام کیا، لاشیں نکالی گئیں اور خاندانوں کو تسلی دی۔ کچھ سال بعد، گجرات میں خشک سالی کے دوران انہوں نے سکھدی ابھیان کی قیادت کی اور ریاست بھر میں پھیلایا، تقریباً 25 کروڑ روپے کا کھانا تقسیم کیا۔ دونوں آفات میں انہوں نے شروع سے ہی بڑے پیمانے پر امدادی کوششیں کیں، اپنے کیڈر کو منظم کیا اور اس جزبے کا اظہار کیا کہ قیادت کا مطلب خدمت ہے ، نہ کہ صرف علامتی کوشش۔
انھوں نے کہا کہ یہ ابتدائی واقعات جہاں ایک طرف ان کی لوگوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت کا امتحان لے رہے تھے ، ایمرجنسی کے ظلم و جبرنے ان کی حوصلہ مندی کو آزمایا۔ محض 25 سال کی عمر میں، انہوں نے ایک سکھ کا حلیہ اختیار کیا اور ایسے کارکنان اور رہنماؤں کے درمیان رابطہ قائم رکھا جو پولیس کی نگرانی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ جڑوں تک پھیلا نیٹ ورک ظالمانہ حکومت کے خلاف مزاحمت کو زندہ رکھتا رہا اور اس طرح انہوں نے خود کو ایک ماہر منتظم کے طور پر پیش کیا اور پذیرائی حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کو دہلی والوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے : عآپ

Next Post

سپریم کورٹ تبدیلی مذہب کے خلاف قوانین پر روک کی عرضی دائر، اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں سے جواب طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ تبدیلی مذہب کے خلاف قوانین پر روک کی عرضی دائر، اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں سے جواب طلب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.