بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ تبدیلی مذہب کے خلاف قوانین پر روک کی عرضی دائر، اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں سے جواب طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں کو نوٹس جاری کرکے ہدایت دی کہ وہ تبدیلی مذہب مخالف قوانین پر پابندی لگانے کی درخواستوں پر چار ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کریں۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں سے ان درخواستوں پر جواب داخل کرنے کو کہا جہاں حکومت کی طرف سے بنائے گئے تبدیلی مذہب مخالف قوانین پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی ہے ۔
بنچ نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التواء ان قوانین کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو بھی اپنے پاس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومتوں کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا اور چھ ہفتے کے بعد کیس کی اگلی سماعت طے کی ہے ۔ جن قوانین کو سپریم کورٹ کو بھیجا گیا ہے ان میں ہماچل پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2019، مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن آرڈیننس 2020، اتر پردیش میں غیر قانونی تبدیلی مذہب آرڈیننس 2020 اور اتراکھنڈ میں اسی طرح کا ایکٹ شامل ہے ۔ ان قوانین کا مقصد زبردستی یا فرضی تبدیلی مذہب کے واقعات کو روکنا تھا، لیکن مبینہ طور پر ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور ان کے ذریعہ ذاتی آزادی کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے ۔
عدالت عظمیٰ میں آج سماعت کے دوران این جی او سمیت مختلف فریقوں کی طرف سے پیش ہونے والے متعدد وکلاء نے دلیل دی کہ ان قوانین کو ‘مذہبی آزادی کے ایکٹ’ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے لیکن یہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہے ہیں اور بین مذاہب شادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج سے کہا کہ وہ قانون میں ترمیم پر روک لگانے کی درخواستوں پر ریاستی حکومتوں کا جواب داخل کریں۔ بنچ نے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کی طرف سے دائر کی گئی عرضداشت کو بھی ڈی ٹیگ کر دیا جس میں زبردستی اور دھوکہ دہی سے مذہب کی تبدیلی کے خلاف پورے ہندوستان میں یکساں قانون کی مانگ کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے 2020 میں تدبیلی مذہب سے متعلق قوانین کے خلاف سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے بعد، جمعیۃ علماء ہند نے عدالت عظمیٰ میں ایک ٹرانسفر پٹیشن دائر کی جس میں مختلف ریاستوں کے ذریعہ بنائے گئے تبدیلی مذہب سے متعلق قوانین کے خلاف چھ ہائی کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی منتقلی کا مطالبہ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نریندر مودی: ہندوستان کی سیاسی اشرافیہ کو چیلنج کرنے والازمینی سطح کا لیڈر : شیوراج سنگھ چوہان

Next Post

مودی، ایک مضبوط اور خود کفیل ہندستان کے معمار:وزیر داخلہ امت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
’ منی پور پر بحث کیلئے تیار ہیں‘:ملک بحث چاہتا ہے لیکن پتہ نہیں اپوزیشن ایسا کیوں نہیں چاہتی :شاہ

مودی، ایک مضبوط اور خود کفیل ہندستان کے معمار:وزیر داخلہ امت شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.