جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی کو دہلی والوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے : عآپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in قومی خبریں
A A
بی جے پی کو دہلی والوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے : عآپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے دہلی میں ملیریا، ڈینگو اور چکن گنیا جیسی بڑھتی ہوئی موسمی بیماریوں کے سلسلے میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو دہلی کے لوگوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے حوالے سے آج کہا کہ بی جے پی حکومت کو دہلی والوں کی صحت کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ موسمی امراض کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کے باعث ملیریا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ دہلی میں ملیریا نے پانچ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 33 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ بی جے پی حکومت کو بھی "عآپ” حکومت کی طرح بیداری مہم چلانی چاہیے تاکہ موسمی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے ۔
عام آدمی پارٹی کے مسٹر انکش نارنگ نے کہا کہ جب سے دہلی میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے ، ملیریا، چکن گونیا اور ڈینگو کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ جب اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ تھے تو 10 ہفتوں تک ہر اتوار کو صبح 10 بجے 10 منٹ کی مہم چلائی جاتی تھی۔ اس مہم کا مقصد ڈینگو سے متعلق آگاہی پھیلانا تھا۔ لوگوں کو معلوم ہوتا تھا کہ ملیریا، چکن گونیا اور ڈینگو کا موسم آ گیا ہے ۔ اس وجہ سے سب کو چوکنا رہنا ہوگا اور ضروری اقدامات کرنے ہوں گے ۔ اس دوران لوگ اپنے گھروں میں پانی چیک کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے درج ہونے والے ملیریا کے معاملے پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس ہفتے مریضوں کی تعداد 297 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 264 تھی یعنی 33 نئے مریض بڑھے ہیں۔ اس رپورٹ کی درستگی بھی مشکوک ہے ۔ بی جے پی ہمیشہ اعداد و شمار کو دبانے کی کوشش کرتی ہے ۔ تمام جگہوں سے درست اعداد و شمار جمع نہیں کیے جاتے ہیں۔
اہلکاروں کی طرف سے ڈرون کے ذریعے ادویات چھڑکنے کے معاملے پر مسٹر انکش نارنگ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے ۔ وہ ریلوے ٹریک کے اردگرد دواء چھڑکنے کی بات کرتے ہیں لیکن وہاں کچی آبادیوں کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔ پھر وہاں کس کے لیے دوا چھڑکائی جا رہی ہے ؟ دہلی میں کئی جگہوں پر پانی جمع ہے ، سیلاب کی وجہ سے گھروں میں مچھروں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، لیکن حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ۔ بی جے پی حکومت کام کرنا نہیں جانتی ہے ۔ ان کے پاس دہلی کے لوگوں کو ملیریا، چکن گونیا اور ڈینگو سے محفوظ رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت خواتین کی صحت اور بہبود کے لیے کمربستہ ہے : ریکھا گپتا

Next Post

نریندر مودی: ہندوستان کی سیاسی اشرافیہ کو چیلنج کرنے والازمینی سطح کا لیڈر : شیوراج سنگھ چوہان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
نریندر مودی: ہندوستان کی سیاسی اشرافیہ کو چیلنج کرنے والازمینی سطح کا لیڈر : شیوراج سنگھ چوہان

نریندر مودی: ہندوستان کی سیاسی اشرافیہ کو چیلنج کرنے والازمینی سطح کا لیڈر : شیوراج سنگھ چوہان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.