جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-10
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ذات پات پرمبنی مردم شماری کا مطلب صرف ذاتوں کی گنتی نہیں بلکہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہے اور گنتی کے تعلق سے حکومت نے جو طریقہ اپنایا ہے، اس میں شدید خامیاں ہیں۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ‘ پر کہا کہ مودی حکومت کے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے موجودہ فارمیٹ میں ڈراپ ڈاؤن فہرست کے بجائے کھلے سوالات رکھنا انتہائی سنگین خامی ہے۔ اس سے ایک ہی ذات کے مختلف نام، ذیلی ذاتیں اور املا درج ہو سکتے ہیں، جس سے ذات پات کی مردم شماری کا پورا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے 20 اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے مشترکہ خط کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط میں موجودہ سوالنامے کو منسوخ کر کے ذاتوں کی تصدیق شدہ فہرست کی بنیاد پر نیا سوالنامہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ خط میں نیا سوالنامہ تیار کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں، ماہرین اور عوام سے وسیع پیمانے پر مشاورت کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ تلنگانہ اور بہار کے ذات پات کے سروے کی طرح پہلے سے تیار کردہ اور تصدیق شدہ ذات پات کی فہرست کی بنیاد پر گنتی کو اس کا عملی حل بتایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھرگے اور راہل گاندھی کے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ کانگریس نے اس مسئلے پر گزشتہ چار دنوں میں ملک بھر میں 17 پریس کانفرنسیں کر کے درست طریقے سے ذات پات کی مردم شماری کرانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ یواین آئی ایف اے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

Next Post

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
Next Post

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.