جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ڈوڈہ میں ایک ہفتے بعد ۲جی موبائل انٹرنیٹ بحال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین آن لائن پرائیویسی اور سیکورٹی کے بارے میں فکر مند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

جموں/۱۶ستمبر
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک ہفتے کی معطلی کے بعد منگل کو موبائل انٹرنیٹ خدمات جزوی طور پر بحال کر دی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں حالات بڑی حد تک معمول پر آگئے ہیں، تاہم عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ۴جی سروسز بھی بحال کرے تاکہ روزمرہ کے کام آسانی سے انجام دیے جا سکیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صبح کے وقت۲جی انٹرنیٹ بحال کیا گیا، لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ کم رفتار کی وجہ سے نہ تو آن لائن بینکنگ ممکن ہے اور نہ ہی سرکاری خدمات یا آن لائن خریداری کی ایپس درست طریقے سے چل رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے’’ہم انٹرنیٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن آج کے دور میں ٹو جی بالکل ناکافی ہے ، حکومت کو فوری طور پر فور جی بحال کرنا چاہیے ‘‘۔
واضح رہے کہ۸ستمبر کو عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور ریاستی صدر معراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لینے کے بعد ضلع میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے تھے ۔ اس دوران انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز معطل کر دی تھیں۔
انتظامیہ نے اتوار کو بیشتر علاقوں میں براڈبینڈ بحال کر دیا تھا، جب کہ تعلیمی ادارے بھی تین ہفتے بعد پیر کے روز کھل گئے ہیں۔
ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سندیپ مہتا نے کہا ’’پابندیاں بتدریج ہٹائی جا رہی ہیں اور حالات معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ تاہم اگر کسی نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد یا من گھڑت نیوز پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

Next Post

مغل روڈ سے سیب کی۲۲سو ٹرکیں جموں روانہ :صوبائی کمشنر کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

مغل روڈ سے سیب کی۲۲سو ٹرکیں جموں روانہ :صوبائی کمشنر کشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.