ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مغل روڈ سے سیب کی۲۲سو ٹرکیں جموں روانہ :صوبائی کمشنر کشمیر

قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھلی ‘سرینگر سے کوئی گاڑی جموں نہیں جاسکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر/۱۶ستمبر
صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں وادی کشمیر کو جموں صوبے کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ سے سیب سے لدے ۲۲سو ٹرکوں کو جموں کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ سیب صنعت سے وابستہ لوگوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
گرگ نے کہا’’وادی بھر کے فروٹ گروورس یونینوں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہم نے ایک سسٹم بنایا ہے کہ مغل روڈ پر ایک دن سرینگر سے جموں اور دوسرے جموں سے سری نگر ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’کل سے آج تک مغل روڈ سے سیب سے لدے۲۲سو ٹرکوں کو جموں کی طرف روانہ کیا گیا ہے جو یہاں درماندہ تھے‘‘۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی مدد سے روڈ کی بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے اور چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی گاڑیوں جیسے۶ٹائر اور۱۰ٹائر والی ٹرکوں کی نقل و حمل کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے ۔
گرگ نے کہا’’ہماری کوشش ہے کہ دیگر اشیائے ضروریہ بھی جموں سے کشمیر پہنچ سکیں اور میوہ کو کشمیر سے جلد از جلد باہر لے جانے اور وہاں سے اشیائے ضروریہ یہاں لانے کیلئے کوششیں بڑے پیمانے پر جاری ہیں‘‘۔
میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو نقصان پہنچنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’’جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ، اس پر ایک پالیسی فیصلہ کیا جائے گا ۔ اس بات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا گیا ہے ‘‘۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو کوئی تکلیف نہ اٹھانی پڑے اور میوہ محفوظ طریقے سے جموں پہنچے اس کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور افسران تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو راحت پہنچائی جاسکے ۔
دریں اثناوادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی۲۷۰کلو میٹر طویل سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر منگل کو بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل ہی جاری ہے اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی گاڑی کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر وادی کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر ، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے منگل کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر منگل کے روز گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گاڑی کو سری نگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، لین ڈسپلن کے مطابق چلیں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے اجتناب کریں۔
لوگوں سے کہا گیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سڑکوں کے متعلق تازہ جانکاری حاصل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور سری نگر، جموں اور رام بن کے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے ۔
واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر مسلسل تین ہفتوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے سے کشمیر میں میوہ صنعت سے وابستہ افراد پریشانی کے دلدل میں پھنس گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہونے سے ان کو بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو قومی شاہراہ کی موجودہ حالت کے متعلق شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے بات کی۔ انہوں یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اگلے۲۴گھنٹوں کے اندر کچھ ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں ایک ہفتے بعد ۲جی موبائل انٹرنیٹ بحال

Next Post

شاہراہ کی بندش:التجا مفتی کی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
شاہراہ کی بندش:التجا مفتی کی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات

شاہراہ کی بندش:التجا مفتی کی منوج سنہا کے ساتھ ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.