جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جو بھی ملک کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا:وزیر اعظم مودی

پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کا اعلان‘ قصورواروں کو سخت سزا دی جائےگی‘بحث پر آمادگی

ایجنسیاں 

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

نئی دہلی؍۲۳ جولائی

                وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جو بھی ان کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

                مودی کا یہ پیغام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تین روز قبل کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں ہزاروں طلبہ نے نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر ’سنسد چلو‘ مارچ میں حصہ لیا تھا۔

                اس مارچ کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔ مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں۱۰۰ سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

                سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ حکومت نے پرچہ لیک کے معاملات میں ملوث افراد کو جلد اور سخت سزا دلانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

                وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا’’ہمارے نوجوانوں کی فلاح اور ان کا مستقبل سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں ہرگز بخشا نہیں جائے گا‘‘۔

                مودی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام اور افسروں کو پرچہ لیک کے معاملے میں تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا’’یہ طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جا رہے فیصلوں کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے‘‘۔

                نیٹ پرچہ لیک کے معاملے پر مودی کا پہلا عوامی بیان منگل کو سامنے آیا تھا، جب انہوں نے این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس مسئلے پر گفتگو کی تھی۔اس تقریر کی نہ براہِ راست نشریات ہوئیں اور نہ ہی کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا، تاہم پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اور بعض ارکانِ پارلیمان نے اجلاس میں وزیرِ اعظم کی گفتگو کی تفصیلات شیئر کیں۔

                ان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پرچہ لیک جیسے ’سنگین گناہ‘ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تاکہ کوئی بھی نوجوانوں کے مستقبل سے نہ کھیل سکے۔مودی نے کہا کہ اس مسئلے پر تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ ’’پارٹی سیاست کا نہیں بلکہ قومی مفاد کا معاملہ ہے‘‘۔انہوں نے این ڈی اے کے ارکانِ پارلیمان کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ گرمجوشی اور محبت کے ساتھ جڑے رہیں اور نوجوانوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش کریں۔

                 رجیجو نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے ارکان کو کہا کہ پرچہ لیک کی اطلاعات سامنے آتے ہی حکومت نے فوری کارروائی کی اور۱۳؍افراد کو گرفتار کیا گیا۔ان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبہ کا مستقبل متاثر نہ ہو، اس لیے نیٹ کا دوبارہ امتحان ترجیحی بنیادوں پر کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا اور نتائج بھی بلا تاخیر جاری کیے گئے۔

                اجلاس میں شریک ارکان کے مطابق وزیرِ اعظم نے نیٹ پرچہ لیک کو ’گھور پاپ‘ (سنگین گناہ) قرار دیا۔ یہ امتحان میڈیکل کالجوں میں انڈر گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے لیا جاتا ہے۔

                وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگرچہ دوبارہ امتحان کے باعث طلبہ کو کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نہ صرف ری ٹیسٹ بروقت منعقد کیا گیا بلکہ قصورواروں کو سخت سزا دلانے کے لیے حکومت نے نامور وکلا کی خدمات بھی حاصل کیں۔

                ارکانِ پارلیمان کے مطابق مودی نے واضح کیا کہ طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہونی چاہیے اور کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرنا آسان مگر انہیں صحیح راستہ دکھانا مشکل ہوتا ہے۔

                وزیرِ اعظم نے قصورواروں کو سزا دینے اور مشترکہ کوششوں سے ایک ایسا مضبوط نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس میں کسی قسم کی خامی کی گنجائش نہ ہو۔

                جون سے امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کی قیادت کر رہی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور نیٹ پرچہ لیک کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہلِ خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔

                سماجی کارکن سونم وانگچک۲۸ جون سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں، جب انہوں نے سی جے پی کی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔اس سے قبل پولیس نے انہیں زبردستی صفدر جنگ اسپتال منتقل کیا تھا، بعد ازاں دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا۔

                بدھ کے روز دو مرکزی وزرا، جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ نے اسپتال میں وانگچک سے ملاقات کی۔

                جے پی نڈا نے رام منوہر لوہیا اسپتال میں زخمی مظاہرین کی عیادت بھی کی اور مسئلے کے حل کی کوشش کے طور پر سی جے پی کے دو نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نیٹ پرچہ لیک کے معاملے پر تفصیلی بحث کے لیے تیار ہے۔

                پارلیمان کا مانسون اجلاس۲۰ جولائی سے شروع ہوا، تاہم اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ابتدائی تین دنوں میں دونوں ایوان کوئی بھی کارروائی انجام نہیں دے سکے۔

                بدھ کو ایک سرکاری عہدیدار نے دھرمیندر پردھان کے استعفے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ لیک کے لیے انہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ وہ اس معاملے میں کسی بھی طرح ملوث نہیں تھے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

Next Post

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.