منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راجوری دھماکہ کیس حل، دو گرفتار:پولیس کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-28
in تازہ تریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/28 جون

جموں وکشمیر پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں سال رواں کے ابتدائی مہینو ںمیں ہونے والے دو دھماکوں کے کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ راجوری پولیس نے ٹرنکہ علاقے میں 26 مارچ اور19اپریل کو ہونے والے دو دھماکوں جن میں دو افراد زخمی ہوئے تھے ، کو حل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کنڈی میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شاہ پور بدھل علاقے میں 24اپریل کو ایک اور دھماکہ ہوا تھا اور اس دھماکے کے نتیجے میں بھی دو افراد زخمی ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بدھل میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیڈس پر کارروائیاں کرتے ہوئے راجوری پولیس اور فوج کی60 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے مختلف مقامات پر جن میں لارکوٹی،ٹارگین، جگلانگو اور دراج شامل ہیں، کئی چھاپے مارے اور تلاشی آپریشنز کئے ۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران دو مشکوک افراد محمد شبیر ولد غلام حسن ساکن دراج اور محمد صادق ولد ابراہیم ساکن دراج کو حراست میں لیا گیا جو ان واقعات میں ملوث تھے ۔

بیان میں کہا گیا کہ ’پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ان دھماکوں میں تین ملزمان طالب شاہ ولد حیدر شاہ، ساکن دراج بدھل، محمد شبیر ولد غلام حسن اور محمد صادق ولد ابراہیم ساکنان دراج بدھل ملوث تھے ‘۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان افراد، جوپاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم اپنے ہینڈلرس کی ہدایات پر کام کرتے تھے ، نے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد حاصل کیا اور بعد میں ان آئی ای ڈیز کو دھماکہ کرنے کےلئے استعمال کیا۔

پولیس ترجمان نے کہا’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تین افراد پر مشتمل اس گروپ کی قیادت طالب حسین شاہ کر رہے تھے اور اس نے اسلحہ و گولہ باردو کی تین کھیپیں لمباری- کالا کوٹ علاقے سے سال رواں کے ماہ جنوری، مارچ اور اپریل میں حاصل کی تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں دو ملزموں محمد شبیر اور محمد صادق کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم طالب حسین ہنوز فرار ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ طالب حسین راجوری علاقے میں لشکر طیبہ کا کمانڈر تھا اور وہ پیر پنچال علاقے میں ہونے والی تمام ملی ٹنٹ سرگرمیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔

بیان کے مطابق طالب حسین نوجوانوں کو راجوری میں ملی ٹنٹ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے تیار کر رہا ہے اور محمد شبیر اور محمد صادق کو بھی اسی نے تیار کیا تھا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ پیر پنچال کے اضلاع میں گذشتہ دو تین برسوں سے ہونے والے لگ بھگ تمام دہشت گردانہ واقعات میں طالب حسین کا ہاتھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جنگجو¶ں کا یہ گروپ کشمیر کے لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو¶ں کو بھی کنڈی، بدھل علاقے میں پناہ فراہم کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دراج علاقے کے جنگل میں کچھ دھماکہ خیز مواد چھپا کے رکھا ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ اس علاقے کی تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ آئی ای ڈیز، پانچ ریموٹ کنٹرول، انیس پاور سولر سیلز وغیرہ بر آمد کئے ہیں۔

بیان کے مطابق ملزمان کا مزید جرائم میں ملوث ہونے کا بھی امکان ہے ۔ترجمان نے کہا کہ طالب حسین کی گرفتاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالب حسین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام سے نوازا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ سانحہ: حادثے میں بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی باپ حرکت قلب بند ہونے سے فوت

Next Post

کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک : فوج کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگرجموں شاہراہ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

2025-06-29
Next Post
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف

کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک : فوج کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.