سرینگر/۲۸جون
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے چھترگل علاقے میں منگل کی صبح اس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوئی جب بیٹے کی سڑک حادثے میں موت واقع ہونے کی خبر سن کر باپ حرکت قلب بند ہونے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادکے پنچتھان شانگس علاقے میں منگل کی صبح عارف احمد ولد عبدالرحمان نامی موٹر سائیکل سوار کی ایک مسافر بردار گاڑی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ عارف احمد کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال شانگس پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی موت کا صدمہ والد عبدالرحمان وانی کو برداشت نہیں ہوا جن کی یہ دلدوز خبر سنتے ہی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔