جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۰۲۳کے حراستی تشدد کیس میں ڈی ایس پی سمیت۶ اہلکاروں کو گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے۲۰۲۳میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک کانسٹیبل کے مبینہ حراستی تشدد کے سلسلے میں جموں کشمیر پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت چھ اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر سی بی آئی کی طرف سے ایک ایف آئی آر درج کرنے کے تقریباً چار ہفتے بعد انجام دی گئی۔
حکام نے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر میں مجرمانہ سازش، قتل کی کوشش،خطرناک ہتھیاروں یا ذرائع سے شدید چوٹ پہنچانے اور تین دن سے زیادہ قید میں رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا’’تمام چھ پولیس اہلکاروں کو سی بی آئی کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گرفتار کیا ہے ‘‘۔
عہدیدار نے کہا’’ان چھ افراد کو صبح کو بلایا گیا اور باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا، انہیں سری نگر ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں بند رکھا گیا ہے ‘‘۔
اس خصوصی تفتیشی ٹیم کی سربراہی سی بی آئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبھاش چندر کنڈو کر رہے ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے اپنی ہدایات میں۲۱جولائی کو کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی تھی اور اسے یہ یقینی بنانے کا حکم دیا تھا کہ متاثرہ پولیس کانسٹیبل کی حراست میں تشدد کے لیے ذمہ دار پائے جانے والے پولیس اہلکاروں کو ۲۲جولائی سے ’فوری طور پر اور ایک ماہ کی مدت تک‘گرفتار کیا جائے ۔
مزید برآں، عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی کو ایف آئی آر کے اندراج کی تاریخ سے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے ۹۰دنوں کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
متاثرہ کانسٹیبل خورشید چوہان، جو اس وقت ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر، بارہمولہ میں تعینات تھے ، کو پولیس نے۲۰فروری۲۰۲۳کو ایس ایس پی کپوارہ کے دفتر میں منشیات کے ایک معاملے کی انکوائری کے سلسلے میں رپورٹ کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم،چوہان کو مبینہ طور پر قانونی منظوری کے بغیر حراست میں لیا گیا اور مسلسل چھ دن تک حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
چوہان کی چوٹوں کی شدت کی وجہ سے انہیں۲۶ فروری۲۰۲۳کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں داخل کرایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ سڑک حادثے میںمسافر کی موت‘۴۰کے قریب زخمی

Next Post

سری گفوارہ میں بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد، ملزم گرفتار کپواڑہ میں چار منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
سری گفوارہ میں بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد، ملزم گرفتار کپواڑہ میں چار منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد: پولیس

سری گفوارہ میں بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد، ملزم گرفتار کپواڑہ میں چار منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد: پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.