جموں کشمیر کے ضلع سانبہ میں جموں ، پٹھان کوٹ شاہراہ پر یاتریوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک یاتری کی موت جبکہ۴۰کے قریب زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے جھگوال علاقے میں یاتریوں سے بھری ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ یہ گاڑی اتر پردیش سے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کٹرہ جا رہی تھی اور اس میں۶۰سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی جبکہ ۴۰کے قریب زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا’’وزیر اعلیٰ نے سانبہ میں ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کو لے جانے والے المناک بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں ایک کی موت ہوئی ہے اور کئی زخمی ہوئے ہیں‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔








