پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-12
in اہم ترین
A A
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
فوج نے محفوظ امرناتھ یاترا کیلئے سول انتظامیہ اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر’آپریشن شیوا‘ شروع کیا ہے ۔
اس خصوصی آپریشن کا مقصد امرناتھ یاترا کے شمالی اور جنوبی دونوں راستوں پر بالخصوص آپریشن سندور کے بعد دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مضبوط اور سخت سکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔
اس سال سلامتی مہم کے لیے ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری وسائل سے لیس۸۵۰۰سے زائد سپاہیوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انسداد دہشت گردی گرڈ بنانے ، سکیورٹی کی تعیناتی اور یاتریوں کے راستوں کی سکیورٹی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
سول حکام بالخصوص ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے حکام کو مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔
فوج نے ڈرون حملے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے۵۰سے زیادہ اینٹی ڈرون سسٹم بھی تعینات کیے ہیں۔ یاتریوں کے راستوں اور امرناتھ گپھا کی نگرانی کیلئے ڈرون مشن چلایا جا رہا ہے ۔
’انجینئر ٹاسک فورس‘کو پل کی تعمیر، سڑک کو چوڑا کرنے اور آفات کے خطرے کو کم کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔
امرناتھ یاتریوں اور دیگر کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے۱۵۰سے زیادہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ، دو ایڈوانس ڈریسنگ اسٹیشن، نو طبی امدادی چوکیاں‘۱۰۰بستروں کا اسپتال کا بندوبست کیا گیا اور۲۶آکسیجن بوتھ۲لاکھ لیٹر آکسیجن سے لیس کیے گئے ہیں۔ بلاتعطل پیغام رسانی کے لیے سگنل کمپنیاں، تکنیکی مدد کے لیے ای ایم ای کے دستے اور بم ڈسپوزل ا سکواڈ بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ۲۵ہزار افراد کے لیے ہنگامی راشن، کیو آر ٹی، ٹینٹ سٹی، واٹر پوائنٹ، بلڈوزر اور کھدائی کرنے والی مشینوں سمیت دیگر سامان کا انتظام کیا گیا ہے ۔ فوج کے ہیلی کاپٹروں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے ۔
آپریشن شیوا سے۲۰۲۵کی یاترا پر جانے والے تمام عقیدت مندوں کیلئے محفوظ، ہموار اور روحانی طور پر اطمینان بخش سفر کو یقینی بنانے کے واسطے فوج کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

Next Post

رام بن سڑک حادثے میں ۴ہلاک،۶ دیگر زخمی  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

رام بن سڑک حادثے میں ۴ہلاک،۶ دیگر زخمی  

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.