سرینگر///
جموں کشمیر پولیس کو سال۲۰۲۴۔۲۵ کیلئے پاسپورٹ کی جانچ کی خدمات میں اس کے شاندار کنٹریبیوشن پر ہندوستان کی بہترین کارکردگی دکھانے والی پولیس فورسز میں شامل کیا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر، جموںکشمیر پولیس نے اپریل ۲۰۲۴ سے مارچ۲۰۲۵ کے دوران ایک لاکھ۳۴ہزار۲۱۹پاسپورٹ درخواستوں کی جانچ کی، جو کہ غیر معمولی تصفیہ کی شرح اور بروقت خدمات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ ایوارڈ وزارت خارجہ کی جانب سے پاسپورٹ سیوا دیوس کے دوران دیا گیا۔
یہ دن ہر سال اس بات کو منانے کیلئے منایا جاتا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کے ذریعہ پاسپورٹ اور دیگر سفر کی دستاویزات کے اجراء کیلئے ایک قانونی ڈھانچہ فراہم کیا گیا۔
اس سلسلے میں ایک تقریب جواہر لال نہرو بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی‘ جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ پبترامارگیریٹاکے علاوہ اس وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔
اس سال کی تقریب کا ایک اہم پہلو یہ تھا کہ جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ پولیس/سی آئی ڈی جانچ کے اہم شعبے میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف کیا گیاجو پاسپورٹ کے اجراء کے عمل میں ایک ضروری جزو ہے۔
یہ اعتراف سی آئی ڈی اور پولیس کے شعبوں کے افسران اور اہلکاروں کی بے پناہ محنت کا ثبوت ہے، جنہوں نے اپنی آرام دہ حدود سے باہر قدم رکھا اور پاسپورٹ درخواست کی جانچ کو جلد اور مؤثر طریقے سے یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔ بیان کے مطابق ان کی محنت نے جموں و کشمیر کی سرزمین اور اس کی پولیس فورس کے لیے فخر لایا ہے۔
جموںکشمیر پولیس کوتوصیفی سند خارجہ امور کے وزیر مملکت کی طرف سے پیش کیا گیاجسے جموںکشمیر سی آئی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ‘رئیس محمد بٹ (آئی پی ایس) نے حاصل کیا ‘جو اس تقریب میں جموں کشمیر پولیس فورس کی نمائندگی کررہے تھے۔
یہ پہلی بار ہے کہ جے اینڈ کے پولیس کے بروقت پاسپورٹ کیسوں کے حل کے اقدامات کو قومی سطح پر باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا۔