جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نہرو نے سندھ طاس معاہدہ کرکے ہندوستان کا پانی پاکستان کو دے کر تاریخی غلطی کی‘

’ پاکستان نے اس پانی کو نہ صرف اپنی زراعت کیلئے استعمال کیا بلکہ دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے بھی اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in اہم ترین
A A
’نہرو نے سندھ طاس معاہدہ کرکے ہندوستان کا پانی پاکستان کو دے کر تاریخی غلطی کی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں//
مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے آج جموں کے آر ایس پورہ علاقے کے دورے کے دوران ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرونے۱۹۶۰میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کرکے ملک سے بڑی ناانصافی کی تھی، جس کے نتیجے میں ہندوستان کے حصے کے۸۰فیصد دریاؤں کا پانی پاکستان کو دے دیا گیا۔
چوہان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت چھ اہم دریاؤں میں سے تین سندھ، چناب اور جہلم مکمل طور پر پاکستان کے سپرد کر دیے گئے ، جبکہ ہندوستان کو صرف ستلج، بیاس اور راوی کے محدود پانی پر گزارا کرنا پڑا، جو زراعت کے لیے ناکافی ہے ، خاص طور پر جموں و کشمیر اور پنجاب جیسے زرعی خطوں میں۔
مرکزی وزیر نے کہا’’یہ معاہدہ پنڈت نہرو کی طرف سے ایک یک طرفہ فیصلہ تھا، جس سے ہندوستان کے کسانوں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا۔ پاکستان نے اس پانی کو نہ صرف اپنی زراعت کے لیے استعمال کیا بلکہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے بھی اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا‘‘۔
چوہان نے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاہدے کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے ۔
مرکزی وزیر کے مطابق وزیر اعظم مودی نے قوم کے مفاد میں اندس واٹر ٹریٹی کو معطل کر کے وہ کام کیا ہے جو برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا۔ اب ہمیں اپنے پانی کے استعمال پر مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے ، کیونکہ یہ ہمارا آئینی، جغرافیائی اور قدرتی حق ہے ۔
چوہان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنی آبی خودمختاری کو بحال کرے ، اور ایسی پالیسی بنائے جس سے ہمارے کسانوں کو درکار پانی مل سکے ، خاص طور پر ان سرحدی علاقوں میں جہاں پانی کی قلت زراعت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی کی قلت نہ صرف زراعت بلکہ اندرونی سلامتی کے لیے بھی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے ، کیونکہ پاکستان اکثر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ ۱۹ستمبر۱۹۶۰کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت تین مشرقی دریا ہندوستان کو اور تین مغربی دریا پاکستان کو دیے گئے ۔
اس دوران مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے آج جموں کا دورہ کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں بسنے والے کسانوں کو ’قوم کی دوسری دفاعی لائن‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحد کے قریب خطرناک حالات میں کھیتی باڑی کرنا ایک بڑا چیلنج ہے ، اور پورا ملک ان محنت کش باشندوں کے کردار کو تسلیم کرتا ہے ۔
چوہان نے آر ایس پورہ کے سرحدی گاؤں میں کسانوں اور مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا’’سرحدی باشندے صرف زمین کاشت نہیں کرتے بلکہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ملک کی سلامتی میں حصہ دار بنتے ہیں۔ بارڈر پار سے کی جانے والی فائرنگ اور دیگر خطرات کے باوجود ان کا کھیتی سے وابستہ رہنا ایک قومی خدمت ہے ‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ مشترکہ طور پر ایسے علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، بہتر بیج، کھاد، سبسڈی اور بلاسٹ پروف زرعی ڈھانچے کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ محفوظ ماحول میں کھیتی باڑی جاری رکھ سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن کی گولہ باری کے سبب کھیتوں اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے خصوصی مالی امدادی اسکیموں پر بھی کام ہو رہا ہے ۔
وزیر زراعت کے دورے کے دوران مقامی کسانوں اور پنچایتی نمائندوں نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا، جن میں زیر زمین بنکروں کی قلت، آبی وسائل کی کمی، مارکیٹ تک رسائی اور فصلوں کی بروقت انشورنس شامل تھی۔شیو راج سنگھ چوہان نے ان تمام مسائل کا جائزہ لینے اور متعلقہ وزارتوں کو فوری کارروائی کی ہدایت دینے کا وعدہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان دھوکے میں نہ رہے آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا:مودی

Next Post

متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم

متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.