جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-31
in اہم ترین
A A
متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پاکستان کی جانب سے کی گئی حالیہ شیلنگ کے متاثرین سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومتِ ہند کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے فراہم کیے ۔
یہ اقدام امت شاہ کے دو روزہ جموں دورے کے دوران کیا گیا، جو کہ ان کا آپریشن ’سِندور‘کے بعد پہلا دورہ تھا۔
وزیر داخلہ نے پونچھ پہنچ کر متاثرہ مذہبی مقامات کا دورہ کیا، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور اُن شہریوں سے بھی ملے جن کے نزدیکی رشتہ دار پاکستانی گولہ باری میں جاں بحق یا زخمی ہوئے تھے ۔
امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا’’جب دشمن نے ہمارے شہریوں اور سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا، تو بی ایس ایف نے بہادری سے جواب دیا۔ لیکن اس سے جو جانی نقصان ہوا، اُس کا دکھ پورے ملک نے محسوس کیا۔ میں یہاں اُن خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں جو ہمارے لیے سب کچھ قربان کر بیٹھے ‘‘۔
وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ ان خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
متاثرہ خاندانوں نے امت شاہ کی آمد اور سرکاری نوکریاں فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہماری تکلیف براہِ راست ایک اعلیٰ ترین مرکزی رہنما نے سنی اور عملی قدم بھی اُٹھایا۔
یاد رہے کہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں۷سے۱۰مئی کے درمیان پاکستان کی جانب سے کی گئی شیلنگ اور ڈرون حملوں میں۲۸؍افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے ۱۴صرف پونچھ سے تھے ۔
وزیر داخلہ نے بعد ازاں بی ایس ایف یونٹ ہیڈکوارٹر خانیتڑ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے جوانوں کو ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر ان کی بہادری اور قربانیوں کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نہرو نے سندھ طاس معاہدہ کرکے ہندوستان کا پانی پاکستان کو دے کر تاریخی غلطی کی‘

Next Post

بی ایس ایف نے پاکستان کو برسوں نہ بھرنے والا زخم دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
Amit shah

بی ایس ایف نے پاکستان کو برسوں نہ بھرنے والا زخم دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.