جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرحدی باشندوں کیلئے محفوظ رہائش ضروری، حکومت فوری اقدام کرے :بھلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-30
in مقامی خبریں
A A
سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلا نے جموں [؟] ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

جموں//(ایجنسی)
جموں کشمیر کانگریس کے سینئر نائب صدر‘ رمن بھلا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی فائرنگ اور شیلنگ سے مسلسل متاثر ہونے والے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر پانچ مرلہ کے رہائشی پلاٹ الاٹ کیے جائیں تاکہ وہ خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بھلا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئے روز کی فائرنگ اور گولہ باری نے سرحدی علاقوں میں بسنے والے معصوم عوام کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے ، اور انہیں ایک پائیدار حل کی ضرورت ہے ۔
کانگریسی لیڈرنے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کو شامل کرتے ہوئے سرحدی رہائشیوں کی ایک علیحدہ بٹالین بھی قائم کی جائے تاکہ وہ نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کر سکیں بلکہ روزگار بھی حاصل ہو۔
بھلا نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سرحدی باشندوں کی زندگیوں، تعلیم، صحت اور روزگار کے تحفظ کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے ۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اب تک کیے گئے وعدے محض کاغذی کارروائی تک محدود رہے ہیں اور زمینی سطح پر متاثرین کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔
پہلگام حملے کے بارے میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی پہلگام حملہ آوروں کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔
بھلا نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سرحدی پٹیوں میں اضافی سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں اور سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ آنے والے امرناتھ یاترا جیسے اہم مواقع کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ خود بخود بھارت واپس آئیں گے‘

Next Post

سیاحت کی بحالی کیلئے ہوٹل مالکان کا شرحوں میں ۵۰ فیصد تک رعایت کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
سیاحت کی بحالی کیلئے ہوٹل مالکان کا شرحوں میں ۵۰ فیصد تک رعایت کا اعلان

سیاحت کی بحالی کیلئے ہوٹل مالکان کا شرحوں میں ۵۰ فیصد تک رعایت کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.