جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
حکام نے بتایا کہ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگل میں آگ لگ گئی۔
حکام نے کہا’’اس آگ کی وجہ سے علاقے میں بارودی سرنگیں پھٹ گئیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا کسی بڑے پیمانے کے مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے فائر فائٹرز، پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ کو قابو میں کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔