پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں این ایس جی اور پولیس کی مشترکہ سیکورٹی مشق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-30
in مقامی خبریں
A A
جموں میں این ایس جی اور پولیس کی مشترکہ سیکورٹی مشق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

جموں//
نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز جموں کے قدیم اور تاریخی مندر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک مشترکہ سیکورٹی مشق انجام دی۔
اس مشق کا مقصد کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی تیاری اور رابطہ کاری کو بہتر بنانا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ مشق جدید سیکورٹی اور بغیر پائلٹ کے نگرانی کرنے والے آلات کی مدد سے انجام دی گئی، جس کے دوران مختلف خطرناک حالات کو فرضی طور پر پیش کر کے اہلکاروں کی فوری ردعمل کی صلاحیت کو پرکھا گیا۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’یہ ایک معمول کی مشق تھی۔ ہم اس سے پہلے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال اور جموں ریلوے اسٹیشن پر بھی اس نوعیت کی مشقیں انجام دے چکے ہیں۔ اہم تنصیبات اور مقامات پر ایسی مشقیں وقتاً فوقتاً کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی کی جا سکے ‘۔
عینی شاہدین کے مطابق، مشق کے دوران مندر احاطے میں اور اردگرد کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ممکنہ حملے ، یرغمالی کی صورتحال، اور بم دھماکے جیسے فرضی مناظر کے تحت آپریشنل تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔
سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مشقیں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے ، دہشت گردی کے خلاف بروقت ردعمل دینے اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
یہ مشق ایک ایسے وقت میں انجام دی گئی جب جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے بعض واقعات کے بعد سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل: خفیہ سروس ’شِن بیٹ‘ کے سربراہ نے کیا استعفیٰ کا اعلان

Next Post

زپ لائن کی سواری کے دوران پہلگام حملہ غیر ارادی طور پر کیمرے کی آنکھ میں قید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
زپ لائن کی سواری کے دوران پہلگام حملہ غیر ارادی طور پر کیمرے کی آنکھ میں قید

زپ لائن کی سواری کے دوران پہلگام حملہ غیر ارادی طور پر کیمرے کی آنکھ میں قید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.