اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کر یں : نائیڈو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-22
in قومی خبریں
A A
محکمہ سے متعلقہ کمیٹیوں کے کام میں 56 فیصد اضافہ ہوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

حیدرآباد//نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزارت سیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں سینکڑوں دیگر شرکاء کے ساتھ یوگا کےبین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے یوگا کیا اور پروگرام کے دوران شرکاء سے خطاب کیا اپنے خطاب میں مسٹرنائیڈو نے کہا کہ یوگا کی قدیم سائنس دنیا کے لیے ہندوستان کا انمول تحفہ ہے اور انہوں نے سبھی سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کریں۔ انہوں نے صحت مندی کے ایک حل کے طور پر یوگا کے بارے میں مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یوگا کے معنی ’جڑنا ’ یا ’اتحاد‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے، مسٹرنائیڈو نے کہا کہ یہ دماغ اور جسم اور انسان اور فطرت کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا’’اس موقع پر، میں سبھی سے اپیل کروں گا کہ وہ سماج کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کریں‘‘۔
نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے قدیم فلسفہ سے تحریک حاصل کرنے اور نہ صرف اپنے دماغوں اور جسموں کی کایا پلٹ کرنے بلکہ ملک کی مجموعی کایا پلٹ کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے’یوگا کا م کرنے کہ مہارت‘ ہے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہندوستان کے ہر ایک باشندے کے واسطے ’منتر‘ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ اپنے پسندیدہ میدان میں بہترین کام کرتے ہو اور اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہو تو ملک یقینی طو پر تیز رفتاری سے ترقی کرے گا‘‘۔
انسان کی زندگی میں اچھی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مسٹر نائیڈو نے شہریوں میں اچھی صحت اور خوشی کو فروغ دینے کے لیے ’یوگا کے بین الاقوامی دن‘ جیسی تقریبات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یوگا ڈے کے لئے اس سال کی تھیم – ’یوگا فار ہیومینٹی‘ کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے عوام میں مجموعی جسمانی اور ذہنی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے میں یوگا کے رول پر زور دیا۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل میں ہونے والے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی وبا نے نے لچک پیدا کرنے اور صحت کو بہتر بنانے میں یوگا کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔
یوگا کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے مرکزی وزارت ثقافت کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یوگا فطرت کے ساتھ ہم آہنگی، تمام جانداروں سے محبت اور روحانیت کی ہندوستانی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے اس شاندار تحفے پر فخر کرنا چاہیے اور انسانیت کی وسیع تر فلاح کے لیے پوری دنیا میں یوگا کو پھیلانا اور فروغ دینا چاہیے۔‘‘
نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ یوگا میں عمر، ذات، مذہب اور خطوں کی کوئی بندش نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ’’ آفاقی‘‘ ہے اور لوگوں سے کہا کہ وہ یوگا کی مشق کریں، اس کی تشہیر کریں اور فخر محسوس کریں۔
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، اولمپیئن پی وی سندھو اور دیگر نے اس شاندار تقریب میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی

Next Post

یوگا ڈے پرکووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

2026-09-06
ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
Next Post
یوگا ڈے پرکووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی

یوگا ڈے پرکووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.