جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوگا ڈے پرکووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-22
in عالمی خبریں
A A
یوگا ڈے پرکووند، نائیڈو اور مودی نے یوگا کی مشق کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ کئی سینئر مرکزی وزراء اور معززین نے آج آٹھویں بین الاقوامی یوگا کے دن پر مختلف مقامات پر منعقد پروگراموں میں شامل ہوکر یوگا کی مشق کی اورملک و دنیا کو صحت مند زندگی میں یوگا کی اہمیت کا پیغام دیا مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں یوگا کی مشق کی اور یوم یوگا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، "بین الاقوامی یوگا کے دن کی نیک خواہشات۔ یوگا ہمارے قدیم ہندوستانی ورثے کا حصہ ہے۔ انسانیت کو ہندوستان کا یہ تحفہ صحت کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرتا ہے اور ہمارے دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن قائم کرتا ہے۔ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد کا تجربہ کریں۔
مسٹرنائیڈو نے وزارت سیاحت کے زیر اہتمام سکندرآباد میں یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کی اور یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی قدیم سائنس دنیا کو ہندوستان کا ایک قیمتی تحفہ ہے اور ہر کسی کو اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یوگا پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم مودی نے کرناٹک کے میسور پیلس گراؤنڈ میں یوگا ڈے پر منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا، "یوگا اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگا صرف کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ اسی لیے اس بار بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم ‘یوگا فار ہیومینٹی’ ہے۔ میں اس موضوع کے ذریعے یوگا کے اس پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ اور تمام ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تمام ہندوستانیوں کی طرف سے دنیا کے تمام شہریوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا، "یوگا آج ہمارے لیے صرف زندگی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یوگا اب زندگی کا ایک طریقہ بنتا جا رہا ہے۔ ہمارا دن یوگا سے شروع ہو، اس سے بہتر شروعات اورکیاہوسکتی ہے؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں اور اس کے فوائد حاصل کر یں : نائیڈو

Next Post

راج ناتھ بدھ کو رچرڈ مارلے کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

راج ناتھ بدھ کو رچرڈ مارلے کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.