پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگلے پانچ دنوں کے دوران موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان

بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے ۰ سے۲ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-12
in اہم ترین
A A
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے۵دنوں کے دوران موسم عام طور پر خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۱۱؍اپریل کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۳۰سے ۴۰کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ۱۲؍اور۱۷؍اپریل کو وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۸سے۲۰؍اپریل تک موسم ایک بار پھر خراب رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوئزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ۱۲؍اپریل سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز دوباری شروع کریں۔
دریں اثنا وادی کے بیشترعلاقوں میں شبانہ درجہ حرارت صفرسے ۲ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صوبہ جموں میں بھدرواہ سب سے سرد جگہ رہی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
خراب موسمی صورتحال کے باوجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کی دو طرفہ آمد و رفت جاری ہے تاہم آج یعنی جمعہ کو بڑی گاڑیوں (مال بردار گاڑیوں) کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر مہاڑ، کیفٹیریا اور رام بن میں سنگل لین کی وجہ سے ٹریفک کو ریگولیٹڈ طریقے سے چلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
مسافروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ سری نگر لیہہ شاہراہ پر بی آر او کی طرف سے اجازت کے بعد ہی ٹریفک کو بحال کیا جائے گا جبکہ تاریخی مغل روڈ ہنوز بند ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ مغل روڈ پر آنے والے دو تین دنوں کے دوران ٹریفک بحال ہونے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی کا وقف بل کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Next Post

اننت ناگ میں ایک کروڑ رویے مالیت کی جائیدادیں ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار

اننت ناگ میں ایک کروڑ رویے مالیت کی جائیدادیں ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.