ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی پر ہندپاک افواج میں برگیڈئیر سطح کی فلیگ میٹنگ

بھارت کا دراندازی کی کوششوں‘ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور آئی ای ڈی دھماکوں جیسے واقعات پر احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-11
in اہم ترین
A A
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

جموں//
جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حالیہ کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ میٹنگ چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدوں پر امن و ہم آہنگی برقرار رکھنا ضروری ہے اور جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق، بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کی، جس میں سرحدی انتظام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ میٹنگ کی قیادت چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر دونوں جانب کے بریگیڈیئر سطح کے افسران نے کی۔
دفاعی ترجمان نے کہا’’فلیگ میٹنگز، لائن آف کنٹرول اور بارڈر مینجمنٹ کے معمول کے عمل کا حصہ ہیں، جو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کی باہمی سمجھ کے تحت منعقد کی جاتی ہیں‘‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جمعرات کو ہونے والی میٹنگ ایل او سی سے متعلق معمول کے مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے طلب کی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے اس موقع پر پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ دراندازی کی کوششوں‘ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور آئی ای ڈی دھماکوں جیسے معاملات اٹھائے اور ان پر باضابطہ احتجاج درج کیا۔
۲؍اپریل کو بھی ایک بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ، جو۷۵منٹ تک جاری رہی‘چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں فریقین نے ایل او سی پر امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد بلا اشتعال فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق۱۳ فروری کو بھی پاکستانی افواج نے پونچھ میں بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں جنگ بندی کی یہ خلاف ورزی ۱۱ فروری کو اکھنور سیکٹر میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے کے ایک دن بعد ہوئی، جس میں ایک کیپٹن سمیت دو بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور اور کشتواڑ میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع

Next Post

بارہمولہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈرائیور کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
بڈگام میں بارہ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بارہمولہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈرائیور کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.