پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ادھم پور اور کشتواڑ میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-11
in مقامی خبریں
A A
کوکر ناگ تصادم:۲فوجی ہلاک‘دو شہری زخمی‘آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جموں//
جموں کشمیر کے اُدھم پور اور کشتواڑ کے جنگلاتی علاقوں میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے ، جہاں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق، رات کے وقت تاریکی کے پیش نظر آپریشن کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا، تاہم جمعرات کی صبح کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
ایس ایس پی اُدھم پور آمود ناگپوری نے گزشتہ شام نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ جوفر کے گھنے جنگلات میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔
ناگپوری نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی اسپیشل آپریشنز گروپ کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی اور تلاشی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
ایس ایس پی نے کہا’’جب سلامتی اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر بھرپور جوابی کارروائی کی‘‘۔
پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر سخت ناکہ بندی کر دی ہے ، جبکہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن کو عارضی طور پر روک کر جمعرات کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا ہے ۔
ناگپوری کے مطابق‘ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہیں، اور اسی بنا پر آپریشن کا دائرہ مزید علاقوں تک وسیع کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا، کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں بھی جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کو مزید کئی علاقوں تک وسعت دی ہے ۔
پولیس کے ایک سینئر آفسیر نے بتایا کہ بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا، تو اسی اثنا میں وہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے چھاترو کشتواڑ کے نصف درجن سے زائد جنگلاتی علاقوں کو محاصرے میں لے کر ممکنہ فرار کے تمام راستوں پر سخت پہرہ بٹھا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ ضلع کٹھوعہ کے سانیال علاقے میں۲۴مارچ سے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے کشتواڑ کے جنگلاتی علاقوں میں گزشتہ ستر دنوں سے مسلسل آپریشن جاری ہے ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے حالیہ دورہ جموں و کشمیر کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ۱۶ اپریل کو سماعت کرے گا

Next Post

پونچھ میں ایل او سی پر ہندپاک افواج میں برگیڈئیر سطح کی فلیگ میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پونچھ میں ایل او سی پر ہندپاک افواج میں برگیڈئیر سطح کی فلیگ میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.