جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-10
in تازہ تریں
A A
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ 10 اپریل

وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر میں اس دوران 2.8 ملی میٹر اور شمالی ضلع کپواڑہ میں 5.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

ادھر خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے بانڈی پورہ ، گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل احتیاطا روک دی ہے ۔

وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ،جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دوطرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم آج یعنی جمعرات کو مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے ۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مسافروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سرینگر، لیہہ شاہراہ پر بی آر او کی طرف سے اجازت کے بعد ہی ٹریفک کو بحال کیا جائے گا جبکہ تاریخی مغل روڈ ہنوز بند ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 اپریل کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں 30 سے 40 کلو میٹر بھی گھنٹہ رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 11 اپریل کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران صبح کے وقت پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ 12 اور 17 اپریل کو وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔بعد ازاں وادی میں 18 سے 20 اپریل تک موسم ایک بار پھر خراب رہنے کا امکان ہے ۔

محکمے نے اپنی ایڈوئزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 9 اور 10 اپریل کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام آپریشنز معطل رکھیں۔

دریں اثنا وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

وادی کشمیر میں سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم، سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں میں بھدرواہ سب سے سرد جگہ رہی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت 10.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس کے علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سرینگر اور پلوامہ میں چھاپے

Next Post

وقف ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ 16 اپریل کو سماعت کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

وقف ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ 16 اپریل کو سماعت کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.