ممبئی//
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور‘مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ سبسڈی خاتمے کے بعدبھی حج مہنگا نہیں ہوا۔
نقوی نے آج یہاں حج۔۲۰۲۲ء کیلئے ممبئی سے جانے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کو چھتر پتی شیوا جی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حج ٹرمنل سے روا نہ کرنے کے دوران مزید کہاکہ وہ عازمین حج کو کامیاب حج کی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ حج سبسڈی کے خاتمے سے حج کے اخراجات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور دوسال کے بعد حج پر روانگی ہورہی ہے ،اور سعودی عرب حکومت نے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی ہیں۔
نقوی نے کہا کہ ہم اصلاحات ، صدفیصد ڈیجیٹل انتظامات اور بہتر سہولیات کے ساتھ حج ۲۰۲۲ کامیابی سے چل رہا ہے ۔ حج۲۰۲۲ء کیلئے پروازیں۱۴جون۲۰۲۲ء سے شروع ہوئی ہیں ۔
حج ۲۰۲۲ء کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ عازمین حج دس مرا کر سے روانہ کیے جار ہے ہیں ۔ احمد آباد ، بینگلور ، کوچی ، دلی ، گواہائی ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، لکھنو ، ممبئی اور سرینگر شامل ہیں۔
نقوی نے کہا کہ دو برسوں کے بعد بھی عازمین حج کو’ ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ای ۔ مسیحا صحت کی سہولیت ، مکہ ۔ مدینہ میں قیام کیلئے عمارتیں ، ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی دینے والی ای ۔ گلیج میکنگ ‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک سے۷۹ہزار۲۷۳مسلمان سفر حج پر جارہے ہیں ۔ ان میں تقریبا پچاس فیصد خواتین میں ۔ ان میں۵۲ہزار۲۰۱عازمین حج‘ حج کمیٹی آف انڈیا اور بائیس ہزار چھ سو چھتیس ( ۲۲۶۳۲) عازمین حج ، حج گروپ آرگنائزرس ( ایچ جی اوز ۔ ) کے ذریعہ حج۲۰۲۲ء کیلئے جارہے ہیں ۔ ایچ ۔ جی اوز کا بھی مکمل عمل شفاف اور آن لائن کر دیا گیا ہے ۔
نقوی نے مطلع کیا کہ بغیر محرم ’ ( مرد رشتے دار ) کے اٹھارہ سو سے زائد مسلم خواتین حج۲۰۲۲ء پر جارہی ہیں ، انہیں قرعہ اندازی ( لاٹری سسٹم ) سے باہر رکھا گیا ہے ۔