جموں//
جموںکشمیر اسمبلی میں جمعرات کو چارٹرڈ پروازوں پر گذشتہ چار برسوں کے دوران ہوئے اخراجات کے مسئلے پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔
رکن اسمبلی شوپیاں شبیر کلے نے وزیر اعلیٰ کے ماتحت محکموں کے لیے گرانٹس کے مطالبات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں چارٹرڈ فلائٹس پر ۱۴کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے قانون سازوں نے اس خرچے پر سوال اٹھایا جس کے نتیجے میں نیشنل کانفرنس، کانگریس ممبروں اور بی جے پی کے ممبروں کے درمیان۱۰منٹوں تک لفظی جنگ ہوئی۔
اس دوران اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے مداخلت کی اور ہاؤس کو یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ آج سہ پہر ساڈھے تین بجے اپنے تحت محکموں کے لیے گرانٹس پر بحث کے جواب کے دوران اس مسئلے پر بھی بات کریں گے ۔