سرینگر/۱۸جون
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی نما ایک دھماکہ خیز شئی بر آمد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کپوارہ کے لنگیٹ کے گنا پورہ علاقے میں بارہمولہ، ہندوارہ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک مشکوک ڈیوائس دیکھا جس کے بعد فوج کی۳۰ آر آر کی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی اس ٹیم نے قریب ساڑھے نو بجے بغیر کوئی نقصان پہنچائے اس ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔
سیکورٹی فورسز نے روڈ پر احتیاطی طور پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کو روک دیا تھا جس کو بعد میں بحال کر دیا گیا۔
بتادیں کہ گذشتہ ہفتے شمالی کشمیر کے ہی ضلع بارہمولہ میں بارہمولہ، سرینگر شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی تھی