سرینگر/۱۸جون
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شرپورہ علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں کم سے کم چار رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے شر پورہ علاقے میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع نے کہا کہ آگ پر قابو پانے سے قبل کم سے کم چار مکان خاکستر ہوگئے ۔
خاکستر شدہ مکانوں کے مالک نثار احمد صوفی، بشیر احمد صوفی، غلام محمد صوفی پسران محمد شعبان صوفی اور ستارہ بانو زوجہ غلام محی الدین تھے ۔آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی بھر پور مدد کریں تاکہ وہ اپنے سروں کا چھت کا بند وبست کر سکیں