سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہیر پورہ مین مارکیٹ میں منگل کی علی الصبح آتشزدگی کی ایک ہولناک میں واردات میں تین کمرشل عمارتیں اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمارے کنٹرول روم کو منگل کی علی الصبح ۳بجکر ۴۰منٹ پر شوپیاں کے ہیر پورہ میں ایک بڑے پیمانے کی آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔
عہدیدار نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد دو فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا لیکن آگ کی شدت کو دیکھ کر مختلف فائر اسٹیشنوں سے مزید پانچ فائر ٹنڈرس کو طلب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین کمرشل عمارتوں جن میں۱۰سے۲۰دکان تھے اور ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
عہدیدار نے بتایا کہ تاہم فائر ٹندرس کی تیز اور موثر کارروائیوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا جس سے کروڑوں روپے مالیت کے املاک کو بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگ جانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں اور اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔