ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری‘ سرینگر جموں قومی شاہراہ کھلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ 27 فروری

سیاحتی مقامات سمیت وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں رک رک برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کو کشمیر اور جموں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران کہیں کہیں بھاری برف باری کا بھی امکان ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ یکم اور 2 مارچ کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ 3 مارچ کو کئی مقامات پر برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 4 سے 8 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران خاص طور پر سادھنا پاس، راز دان پاس، سونہ مرگ ، زوجیلا ،گمری محور‘ مغل روڈ سنتھن روڈ اور دوسرہی پہاڑی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر رہ سکتی ہے ۔

ایڈوائزری میں سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سے احتراز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ مقامات پر مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گلمرگ کے علاوہ کپوارہ اور شوپیاں کے پہاڑی علاقوں، رازدان ٹاپ، جواہر ٹنل، پیر پنچال رینج اور دودھ پتھری میں برف باری ہوئی ہے ۔

دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران 2 فٹ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 11.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران16.7 ملی میٹرا بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں 9.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.7 مل میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 9.0 ملی میٹر،5.0 ملی میٹر،3.0 ملی میٹر اور 14.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب24.0 ملی میٹر اور43.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سوپور میں اس دوران 33.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب5.0 ملی میٹر اور16.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران چرار شریف میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

ادھر سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار :پولیس

Next Post

بی جے پی بنام اسپیکر:’کسی بھی غیر آئینی اور ملک مخالف قرارداد کی اجازت نہ دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی

بی جے پی بنام اسپیکر:’کسی بھی غیر آئینی اور ملک مخالف قرارداد کی اجازت نہ دیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.