منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی نے ایساجموں و کشمیر کو بنانا ہے جہاں دہشت گردی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہو: امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مودی نے ایساجموں و کشمیر کو بنانا ہے جہاں دہشت گردی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہو: امت شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

نئی دہلی/۲۴فروری
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں امن ہے اور یہ امن مستقل ہونا چاہئے۔” نریندر مودی حکومت کا مقصد ایسا جموں کشمیر بنانا ہے جہاں دہشت گردی کی وجہ سے کوئی جان نہ جائے“۔
’وطن کو جانو ‘یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت قومی راجدھانی آنے والے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کسی بھی دوسری ریاست کے لوگوں کی طرح پورے ملک پر مساوی حقوق حاصل ہیں اور پورا ہندوستان مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کو محبت اور احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جب دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا تو پولیس کی تعیناتی کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ دن دور نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا”جب امن ہو گا تو پولیس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس پیغام کو آپ کو اپنے دوستوں، اہل خانہ اور گاو¿وں تک پہنچانا ہے…. جب آپ گھر جائیں تو اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کو بتائیں کہ پورا ملک امن سے رہ رہا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو بھی امن کے ساتھ رہنا چاہئے“۔
شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن ہے اور یہ امن مستقل ہونا چاہئے اور ہمارا مقصد جموں و کشمیر بنانا ہے جہاں دہشت گردی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا”تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ جموں و کشمیر میں دہائیوں سے جاری دہشت گردی کی وجہ سے 36,000 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں“۔
شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے ملک کو سب کے لئے برابر کردیا تھا اور اب جموں و کشمیر کے لوگوں کو دہلی ، راجستھان ، گجرات یا راجستھان کے لوگوں کی طرح ہندوستان میں کہیں بھی مساوی حقوق حاصل ہیں۔
ان کاکہناتھا” جموں و کشمیر پر آپ کے حقوق ہیں۔ کیا یہ اچھا نہیں ہے کہ آپ کو بھی ملک کی دیگر 29 ریاستوں پر مساوی حقوق حاصل ہیں؟ جموں و کشمیر کی طرح پورا ملک آپ کا ہے“۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ امن سب کے لئے سب سے اہم ہے اور مودی حکومت کے تحت جموں و کشمیر میں امن اور ترقی آئی ہے ، اسپتال ، سڑکیں اور پل آئے ہیں ، بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک جموں و کشمیر کے لوگوں کو محبت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں امن قائم ہے۔ امن کی وجہ سے ہی جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے۔
شاہ نے کہا کہ ملک میں 30 ریاستیں ہیں اور جموں و کشمیر ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام 30 ریاستیں مل کر ہندوستان بنتی ہیں۔
ان کاکہنا تھا”ہمارا ملک ہمارا گھر ہے۔ اگر آپ جموں و کشمیر سے باہر نہیں نکلیں گے تو آپ ملک کو نہیں جان سکیں گے۔ تو، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو ملک کا دورہ کرنا چاہئے اور اچھی طرح سے جاننا چاہئے؟ اپنی اگلی اسکول کی تعطیلات میں، آپ کو اپنے والدین کے ساتھ کسی بھی ریاست کا دورہ کرنا چاہئے۔ اگر ضرورت ہو تو گھر پر لڑائی کریں لیکن آپ کو کسی ایک ریاست کا دورہ ضرور کرنا چاہیے“۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے، دھماکوں اور پتھراو¿ کے واقعات ختم ہوئے ہیں اور اسکول باقاعدگی سے کھل رہے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ پہلے کوئی تھیٹر نہیں تھا اور کوئی بھی فلم دیکھنے نہیں جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی تعزیہ جلوس نہیں تھا لیکن اب یہ سب ہو رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے اور 36,000 لوگوں کو پنچ، سرپنچ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب گزشتہ 10 سالوں میں ہوا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب ملک ترقی کرے گا تو آپ بھی ترقی کریں گے۔ جیسے جیسے ملک ترقی کرے گا، جدید ہوگا، آپ بھی خوشحال ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی یہی کر رہے ہیں۔
شاہ نے کہا ”دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل اب جموں و کشمیر میں واقع ہے، ایشیا کی سب سے لمبی سرنگ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں واقع ہے۔ یہ واحد جگہ ہے جہاں دو ایمز اور دو آئی آئی ایم ہیں“۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں 24 کالج ، آٹھ یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی پڑھائی کو بیچ میں نہ چھوڑیں کیونکہ مودی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں ان کے لئے بہت سے مواقع دستیاب ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتخابی منشور پانچ سال کےلئے تھا‘ جانتے ہیں کہ ہم نے کیا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

Next Post

پی ڈی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پی ڈی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.