جموں//
جموں کے نروال علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز نروال جموں میں اس وقت سراسیمگی دو ڑ گئی جب ایک گاڑی نے کمسن لڑکے کو زور دار ٹکر ماری ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت پانچ سالہ وویک کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
اس دوران جموںکے ریاسی ضلع میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز ریاسی کے باراداری علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد خون میں لت پت ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
زخمیوں کی شناخت گرندیپ سنگھ ولد سوان سنگھ ساکن پونی، اکشے کمار ولد سرم چند ساکن پونی اور آفتاب حسین ولد نژیر احمد ساکن سیلا کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔